Relationships are unique by Noreen Andleeb - Haripur Today

Breaking

Saturday, 23 June 2018

Relationships are unique by Noreen Andleeb



رشتے انمول ہوتے ہیں ان کی قدرکریں
زمانہ تیزی سے تبدیلی کی جانب رواں دواں ہے آج کے دور کی نسبت ماضی میں وسائل محدود لیکن زندگی پرسکون تھی رشتوں میں محبتیں کوٹ کوٹ کر بھری ہوئی تھیں دلوں میں قربتیں تھیں چنانچہ سب مل جل کر رہتے تھے جبکہ آج کے دور میں محبت ناپید ہوکر رہ گئی ہے گو کہ اس میں کوئی شبہ نہیں کہ آج کل کے لڑکے لڑکیاں ذیادہ باشعور ہیں پھر بھی محبت جو ہماری پہچان تھی اس سے محروم ہوتے جارہے ہیں کہیں بھائی بہن میں لڑائی جھگڑے ہیں تو کہیں ساس بہو میں اقتدار کی جنگ جاری ہے ، نندیں بھابیوں سے نالاں ہیں اور بھابیاں نندوں سے مشترکہ خاندانی نظام کا تصور ختم ہوتا جارہا ہے ، ہر شخص اپنی الگ چاردیواری بناناچاہتا ہے
آج یہ صورت حال ہوگئی ہے کہ بہو گھر میں آتے ہی علیحدہ گھر کے بارے میں سوچنا شروع کردیتی ہے بہو کو یہ ضرور سوچنا چاہیے کہ اتنا عرصہ وہ ماں باپ کے گھر میں رہ کرآج ایک نئے گھر میں آئی ہے جہاں ہر قدم پر ایک نیا امتحان اس کا منتظر ہے ہر لمحہ اسے یہ ثابت کرنا ہے کہ اس کے والدین نے اس کی تربیت میں کوئی کمی کسر نہیں چھوڑی ہے وہ ایک اچھی بیوی، اچھی بھابھی اور اچھی بہو بن کر دکھائے چونکہ ذمہ داریوں سے فرار آسان ہے لیکن مزہ تو تب ہے جب پوری خوشدلی سے اسے نبھائیں سسرال ہر لڑکی کے لیئے انجان ہوتا ہے لیکن ان انجانے رشتوں کو اپنائیں کیونکہ یہی لڑکی کاحقیقی گھر ہوتا ہے جسے چاہے تو وہ اپنے خلوص سے خوشیوں کا گہوارہ بنا سکتی ہے اور چاہے تو اس کا شیرازہ بکھیر سکتی ہے
برائیوں کو اپنے عمل سے اچھائیوں میں بدلنا ایک فن ہے مناسب وقت پر الگ ہونے میں کوئی برائی نہیں ہے لیکن جب تک سب کے ساتھ رہیں مل جل کررہیں سب کو ساتھ لیکر چلیں یہ کام اتنا مشکل بھی نہیں ہے صرف اپنے دل میں گنجائش پیدا کرکے دیکھیں پھر دیکھیں فاصلے خودبخود قربتوں میں تبدیل ہوجائیں گے اور یہ انجانے رشتے اپنوں سے بڑھ کر محسوس ہونگے عموما ساس نندیں بہت ہی چاہ کے ساتھ سینکٹروں میں سے ایک چاند سا مکھڑا اپنے لاڈے کے لیئے پسند کرتی ہیں مگر جیسے ہی یہ چاند ان کے آنگن میں اترتا ہے اس میں گرہن لگ جاتا ہے
بہو یا بھابھی پر تنقید برائے تنقید کرنے سے پہلے یہ ضرور سوچیں کہ ایک لڑکی اپنا سب کچھ چھوڑ کر آپ کے گھر آئی ہے اس کے ماں باپ، بہن بھائی،سہیلیاں سب اس سے دور ہیں لہذا اس لڑکی کو یہ احساس دلانا ضروری ہے سب اس کے اپنے ہیں، یہ گھر اس کا ہے اس کو بگاڑنا بنانا یا سنوارنا اس کے ہاتھوں میں ہے اہلخانہ اسے کھلے دل سے اپنائیں، اپنی بہو یا بھابھی کی چھوٹی چھوٹی کاوشوں کو سراہیں، اگر بہو کی کسی بات سے تکلیف پہنچے تو چار لوگوں کے درمیان اس کی برائی کرنے سے بہتر ہے کہ خود اس سے وہ بات کہہ دیں تاکہ گلے شکوے طول نہ پکڑسکیں؛
بہو گھر کی عزت ہوتی ہے کوشش کریں کہ گھر کی بات گھر تک ہی رہے اور گھر کی بات پرحرف نہ آئے ان چھوٹی چھوٹی باتوں کو اپناکر بہو کو بھی بیٹی بنایا جاسکتا ہے حقیقت یہ ہے کہ اگر گھر کے بڑے بچوں کی نادانیوں کو اپنی فہم وفراست اور پیار اور محبت سے سدھاریں تو گھر کا شیرازہ بکھرنے نہ پائے مختصر یہ کہ رشتے بڑے انمول ہوتے ہیں ان کی قدر کرنا ہر ایک پر لازم ہے
بشکریہ : نورین عندلیب صاحبہ کی جانب سے ایک بھرپور تحریر




Relationships are unique by Noreen Andleeb
In the past, the resources of the past were limited due to the change in the past, but the life was calm, the love coats were filled with coats, and they were all around together, while the love was unhappy at today's time. There is no doubt that there is no doubt that the boys of today are very conscious, even love is being deprived of our identity, whereas there is a fight between brothers in the sister, then the battle of power in Sas Bahuu continues. The nights are different from the poor, and the nakedness of the nurse is ending the concept of a family-friendly system, each person has four different Y OUR B UDGET is instead
Today it has become a situation that Bahuu starts thinking about the separate house while coming home, Bahu must think that she has been in a parent's house for a long time and has come to a new house where a new one The test is waiting for him every moment, it is to prove that his parents have not left any shortage in his training, to show him a good wife, good daughter-in-law and good daughter-in-law because the responsibilities are easy to escape, but if fun Then, when it is full of joy, it is a source for every girl to have sex, but adopt these angles, because the same girl is a resident of the house which If he can make a haven of happiness with his sincerity and his organization if he could break
It is not a bad thing to break the evil in a good time, but it is not so difficult to do everything in your hearts, as long as you are together with everyone, stay together. See, then the distance will turn into self-reliance and these angles will feel more than the relationships, usually the sauce nights are very much desired, but one of the cinematographs likes to make a moon, but as soon as the moon is in their courtyards. I get worried
Before criticizing criticism on daughter-in-law or daughter-in-law criticism, think that a girl has left everything and has come to your house, her parents, sister-in-law, friends are far away from it, so this girl needs to realize everything. He is his own, this house belongs to him, in his hands, to embrace it or in his hands, the person should open it with an open heart, express his own daughter-in-law or small affection, if there is a problem with daughter-in-law, four people Better it is better to say that you should not say that you can not catch throat;
The daughter-in-law of the daughter-in-law is honored that try to talk to the house and do not talk about the house. These small things can be made daughter-in-law daughter-in-law as well as the fact that if the family members of your family understand their understanding It is not necessary that the house can be scattered from the lord and love and love, shortly that relationships are very precious to respect them.
Courtesy: A Comprehensive Written by Nourin Adilib Sahib


No comments:

Post a Comment

Thank you for contacting us, we will response ASAP

Pages