ٹی آئی پی چوکی ہری پور کی حدود میں اوباشوں کا نوجوان پر بیہمانہ تشدد
ہری پور (محمدعاشق اعوان) پولیس چوکی ٹی آئی پی کی حدود سنٹرل جیل بھرے بازار میں درجن بھر اوباشوں کا نوجوان پر بہیمانہ تشدد، لاتوں مکوں اور آہنی ہتھیاروں سے مارمار کر نوجوان کو بے ہوش کردیا، پولیس چوکی ٹی آئی پی نے مدعی کی درخواست پر کاروائی شروع کردی۔ تفصیلات کے مطابق پولیس چوکی ٹی آئی پی کی حدود سنٹرل جیل بازار میں درجن بھر اوباش لڑکوں نے محلہ جاویدآباد کے رہائشی دانیال نامی نوجوان کو بیہمانہ تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد موقع سے فرار ہوگئے، بعدازاں پولیس چوکی ٹی آئی پی نے مدعی کی درخواست پر ملزمان حبیب اور کالو ولد نامعلوم سکنہ سینما سوکا قبرستان موڑ کی تلاش شروع کردی۔
No comments:
Post a Comment
Thank you for contacting us, we will response ASAP