پاک فوج کی قربانیاں پر شعبے میں بے مثال ہیں ملک یونس اعوان
ہری پور (محمدعاشق اعوان) ڈائریکٹر ایچ آر پی ڈی ملک یونس اعوان نے کہا کہ پوری قوم مشکل کی ہر گھڑی میں پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور دشمن کی سرکوبی کے لئے دی جانے والی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ شہداء کی قربانیوں سے پاکستان محفوظ اور عوام چین کی نیند سو تے ہیں۔ دنیا دہشتگردی کے خلاف طویل جنگ میں پاک فوج کی قربانیوں کی متعرف ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ شہداء کی قربانیوں کو مسخ نہیں کیا جاسکتا۔ پاک فوج نے ازلی دشمنوں اور اندرونی و بیرونی محاذ پر ہمیشہ قوم اور ملک کو سرخرو کیا ہے۔ انتہائی پیشہ ورانہ مہارت اور اس جدوجہد اس کی کارکردگی رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیاستدان اور منافرت پھیلانے والے طبقات پاک فوج کی اسی مہارت کو نقصان پہچانے کے درپے ہیں جسے عام عوام انشاء اللہ تعالیٰ ناکام بنا دے گی۔ حکومتیں اپنی ناکامیاں اور کمزوریاں اداروں پر ڈال رہی ہیں۔
No comments:
Post a Comment
Thank you for contacting us, we will response ASAP