تمباکو نوشی - Haripur Today

Breaking

Monday 15 May 2023

تمباکو نوشی

 


 

 

 

تمباکو نوشی

ہری پور ہزارہ (ملک محمدعاشق اعوان)محققین کا کہنا ہے کہ تمباکو نوشی دنیا کے سب سے بڑے صحت کے مسائل کی وجوہات میں سے ایک ہے۔ ہر سال تقریبا اسی لاکھ لوگ سگریٹ نوشی کی وجہ سے جلد موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں۔ بیسویں صدی میں سگریٹ نوشی کی وجہ سے تقریبا سو ملین اموات کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔ جبکہ ورلڈ بینک کے مطالعے کے مطابق، کینسر، ذیابیطیس، دل اور پھیپھڑون کی بیماری سے ہونے والی اسی فیصد سے ذیادہ اموات کم اور درمیانی آمدنی والے ممالک میں ہوتی ہیں۔ دنیا بھر میں تمباکو نوشی کے خاتمے کے لئے اقدامات کیے جارہے ہیں، پاکستان میں تمباکو نوشی کے خاتمے کے حوالے سے فعال کردار ادا کرنے والی غیرسرکاری تنظیم  ”کرومیٹک“ نے تمباکو کی قیمتوں میں حالیہ اضافے پر صحت عامہ، بچوں اور حکومتی آمدنی پر پڑنے والے مثبت اثرات کو اجاگر کرنے کے لئے تیرہ سال سے پچیس سال کی عمر کے نوجوانوں کے درمیان پوسٹ کارڈ سیزن تھری مقابلے کا آغاز کیا۔ کرومیٹک کے سی ای و شارق خان کا کہنا ہے کہ گزشتہ دو سالوں کے دوران نوجوانون میں تمباکو نوشی کے مضر اثرات کو اجاگر کرنے میں پوسٹ کارڈ مقابلوں کے خاطر کواہ مثبت نتائج حاصل ہوئے ہیں اور رواں سال پوسٹ کارڈ مقابلوں کا انعقاد تمباکو نوشی کے خاتمے کے حوالے سے جاری مہم کی کڑی ہے۔ شارق خان نے کہا کہ تمباکو کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ اس کی روک تھام میں اہم ثابت ہورہا ہے، اور پوری دنیا نے تمباکو سے چھٹکارا حاصل کرنے کے لئے اس کی قیمتوں میں اضافے کے فوائد اجاگر کرنے اور ایک صحت مند معاشرے کو فروغ دینے کے لئے انتہائی اہم ہیں۔ ان مقابلوں میں جیتنے والے تین نوجوانوں کو پچیس ہرار روپے ہر کٹیگری کے حساب سے نقد انعامات دیئے جائیں گے۔ جس سے نہ صرف نوجوانوں کی حوصلہ افزائی ہوگی بلکہ اس عمل سے نوجوان تمباکو نوشی کے تباہ کن نقصانات سے بھی آگاہ ہوسکیں گے۔

دراصل نوجوان ہی تمباکو مافیا کا اصل اور آسان ہدف ہیں۔ جب کوئی بچہ دس بارہ سال کی عمر میں تمباکو استعمال کرنا شروع کرتا ہے تو وہ تمباکو کا ایک مستقل نیا خریدار بن جاتا ہے اس لئے تمباکو انڈسٹری کی طرف سے دنیابھر میں کم عمر بچوں کو مارکیٹنگ اور ایڈورٹائزمنٹ کے مختلف طریقوں سے ٹارگٹ کیا جاتا ہے۔ تاکہ وہ تمباکو مصنوعات کی طرف راغب ہوں اگر پاکستان کی بات کی جائے تو یہاں گزشتہ چند سالوں کے دوران دستیاب اعداد و شمار کے مطابق یومیہ بارہ سوسے زائد بچے تمباکو نوشی شروع کرتے ہیں اور ان اعداد و شمار میں آئے روز اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔ جو آنے والی نسلوں کے کے لئے تباہ کن ہے اس لئے ضرورت اس امر کی ہے کہ خاص طور پر نوجوان لڑکے اور لڑکیوں، سکول اور کالج و یونیورسٹی کے طلباء وطالبات میں تمباکو نوشی کے بڑھتے ہوئے رجحان پر قابو پایا جائے۔

 

No comments:

Post a Comment

Thank you for contacting us, we will response ASAP

Pages