نیزہ بازی مقابلے، سلطانیہ اعوان کلب نے فتح حاصل کرلی
نیزہ بازی کا کھیل عوام کا پسندیدہ کھیل ہے، چوہدری بلال
ہری پور سبزی منڈی گراؤنڈ میں نیزہ بازی کا ایونٹ اختتام پذیر ہوگیا، سلطانیہ اعوان کلب دربار حق باہو نے فتح حاصل کرلی، رائیڈر چوہدری بلال خان ایم ڈی سلک ویلی اینڈ ڈویلپرز نے سنگل اول پوزیشن سمیت سیکشن بھی اول پوزیشن سلطانیہ اعوان کلب باہو نے حاصل کر لی۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ہری پور سبزی منڈی گراؤنڈ میں نیزہ بازی کے مقابلے منعقد ہوئے جس میں تقریبا تیس کلبز نے شرکت کی، ایونٹ کے دوران تمام کلبز کی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ پیش کیا گیا، لیکن ماضی کی روایات کو برقرار رکھتے ہوئے سلطانیہ دربار حق باہو کلب نے پہلی سنگل پوزیشن حاصل کرلی، نامور کھلاڑی چوہدری بلال خان ایم ڈی سلک ویلی نے اپنی بہترین صلاحیتوں کا لوہا منواتے ہوئے پہلی سنگل پوزیشن سمیت سیکشن پوزیشن بھی حاصل کرلی، ایونٹ میں تقریبا تیس کلبز نے شرکت کی۔ لیکن فتح سلطانیہ کلب حق باہو کی ہوئی۔ اس موقع پر چوہدری بلال خان فرزند چوہدری اورنگزیب نے کہا کہ ہزارہ میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ہے، نیزہ بازی کا کھیل عوام کا پسندیدہ کھیل ہے لیکن اس کھیل کو ہزارہ میں متعارف کروانے کے لئے میری تگ ودو جاری رہے گی۔
No comments:
Post a Comment
Thank you for contacting us, we will response ASAP