پنجگور نوشکی میں سیکورٹی فورسز کا کامیاب آپریشن - Haripur Today

Breaking

Saturday, 5 February 2022

پنجگور نوشکی میں سیکورٹی فورسز کا کامیاب آپریشن

 

پنجگور نوشکی میں سیکورٹی فورسز کا کامیاب آپریشن

دوفروری 2022 کی شب دہشت گردوں نے بلوچستان کے دو مختلف علاقوں پنجگور اور نوشکی میں سیکورٹی فورسز کی چیک پوسٹوں پر حملہ کیا تھا، نوشکی میں دہشتگردوں نے فرنٹیئرکور (ایف سی) کے کیمپ میں داخل ہونے کی کوشش کی جس کا سیکورٹی فورسز کی جانب سے فوری جواب دیا گیا۔ نوشکی میں آپریشنز کے دوران 9 دہشتگرد مارے گئے، جبکہ ایک افسر سمیت 4 سیکورٹی اہلکار شہید ہوئے۔ دوسری جانب پنجگور می سیکورٹی فورسز نے شدید مقابلے کے بعد دہشتگردوں کا حمکہ ناکام بنایا جبکہ دہشتگردوں کی چار ساتھی بازار میں فرار ہوگئے جس پر سیکورٹی فورسز نے آپریشن کلین اپ شروع کیا اور گزشتہ 72 گھنٹوں تک مسلسل کاروائی کے بعد علاقہ کو دہشتگردوں سے پاک کرتے ہوئے کلئیر کردیا۔ افغانستان میں امریکی حمائیت یافتہ حکومت کے بھاگنے اور طالبان کے اقتدار سنبھالنے کے بعد سے پاکستان مٰں اس طرح کی دہشتگرد کاروائیوں کے خطرات منڈ لارہے ہیں اور دہشتگرد پاکستان کے امن وسکون کو تباہ کرنے کے لئے کوئی موقع ہاتھ سے نہیں جانے دے رہے۔ ریاست پاکستان کی جانب سے طالبان کو مشروط مذاکرات کی پیشکش اور افغانستان میں برسراقتدار طالبان حکومت کی جانب سے ثالثی کے باوجود ملک دشمن عناصر اپنی ضد پر قائم ہیں جس کے جواب میں ریاست پاکستان بھی اپنی رٹ قائم کرنے کے لئے پوری طرح متحرک ہے اس ضمن میں پوری پاکستانی قوم بھی اپنی سیکورٹی فورسز کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ ایک دفعہ پھر نیشنل سیکورٹی پلان پر نظرثانی کرتے ہوئے اسے موجودہ حالات کے مطابق مزید موثر اور جاندار بنانے کے لئے مزید اقدامات اُٹھائے جائیں تاکہ مستقبل میں امن کے دشمنوں کو انسانی جانوں کے ساتھ کھیلنے کا کوئی بھی موقع میسر نہ آسکے

No comments:

Post a Comment

Thank you for contacting us, we will response ASAP

Pages