سعد رضوی کی جانب سے یتیم بچوں کے لئے دعوت ولیمہ کا اہتمام - Haripur Today

Breaking

Sunday, 6 February 2022

سعد رضوی کی جانب سے یتیم بچوں کے لئے دعوت ولیمہ کا اہتمام

 


سعد رضوی کی جانب سے یتیم بچوں کے لئے دعوت ولیمہ کا اہتمام

تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے سربراہ حافظ سعد رضوی نے یتیم بچوں کے لئے دعوت ولیمہ کا اہتمام کیا، سعد رضوی لاہور میں دارالشفقت پہنچے، جہاں انہوں نے یتیم بچوں کے ساتھ بیٹھ کر کھانا کھایا، سعد رضوی کے ہمراہ ٹی ایل پی کے مرکزی رہنما بھی موجود تھے۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ میری طرف سے دارالشفقت میں دعوت ولیمہ صرف بچوں کے لئے ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ دوسری دعوت ولیمہ کا اہتمام میرے چاہنے والوں نے کیا ہے۔ جس میں میں خود بطور مہمان شرکت کروں گا۔ دوسری جانب لاہور کے سبزہ زار گراؤنڈ میں بھی دعوت ولیمہ کی تقریب منعقد ہوئی جس میں سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں اور کارکنوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔ خیال رہے کہ گزشتہ دنوں سعد رضوی رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے اور ان کا نکاح ان کی ماموں کی بیٹی سے ہوا تھا۔

1 comment:

Thank you for contacting us, we will response ASAP

Pages