ہزارہ ایکسپریس کواپ گریڈ کرنے پر وفاقی وزیر ریلوے اعظم خان سواتی اور ریلوے حکام کے مشکور ہیں. چیئرمین ہزارہ نیشنل پارٹی - Haripur Today

Breaking

Saturday, 1 January 2022

ہزارہ ایکسپریس کواپ گریڈ کرنے پر وفاقی وزیر ریلوے اعظم خان سواتی اور ریلوے حکام کے مشکور ہیں. چیئرمین ہزارہ نیشنل پارٹی

 

ہزارہ ایکسپریس کواپ گریڈ کرنے پر وفاقی وزیر ریلوے اعظم خان سواتی اور ریلوے حکام کے مشکور ہیں. چیئرمین ہزارہ نیشنل پارٹی

 

ہزارہ ایکسپریس کی اپ گریڈیشن کافی پرانا مسئلہ تھا جو وفاقی وزیر ریلوے سے نعیم اشرف نے حل کرایا،صابر منان

 

ہزارہ نیشنل پارٹی کے چیئرمین صابر منان نے اپنے ایک اخباری بیان میں کہا کہ ہزارہ وال قوم کا درینہ مسئلہ وفاقی وزیر ریلوے جناب اعظم خان سواتی اور ریلوے افسران نے 35 سال بعد حل کر دیا. جوکہ قابل تحسین ہے منسٹر ریلوے اور ریلوے حکام نے ہزارہ وال  کمیونٹی کی آواز سنی اور ہزارہ ایکسپریس کواپ گریڈ کیا  ہزارہ کی عوام کو بہتر سفری سہولیات دینے پر وفاقی وزیر ریلوے کے مشکور ہیں.ہزارہ ایکسپریس کی اپ گریڈیشن ایک درینہ مسئلہ تھا جو 35 سال بعد اعظم خان سواتی اور ریلوے افسران کی  دلچسپی اور مخلصانہ کوششوں سے حل کیا گیا علاوہ ازین  ٹیکسلا سے ہری پور تک ٹریک کو بھی اپ گریڈ کرنا احسن اقدام ہے جس سے گاڑی کا ٹرازنٹ ٹائم بہتر ہوگا. صابر منان نے کہا 35 سالہ پرانا مسئلہ موجودہ وزارت کے دور میں حل ہونا قابل تحسین ہے. اور اسکا کریڈٹ وفاقی وزیر ریلوے اور ریلوے حکام  اورہزارہ کے سپوت نعیم اشرف درانی کو بھی جاتا ہے. نعیم اشرف درانی نے وزیر ریلوے کی ہمیشہ اس  مسئلہ پر خصوصی توجہ کروائی جس سے درینہ مسئلہ حل ہو گیا انہوں نے  مزید کہا کہ ہزارہ ڈویژن  اور کراچی  میں آباد تمام ہزارہ وال تنظیموں کی  جانب سے ہم  وفاقی وزیر ریلوے جناب اعظم خان سواتی کا شکریہ ادا کرتے ہیں اور پوری ہزارہ وال قوم کی طرف سے اعظم  خان سواتی اور ریلوے حکام کے شکر گزارہیں اور انکو مبارکباد دیتے ہیں. اور نعیم اشرف درانی کو بھی خراج تحسین پیش کرتے ہیں جنہوں نے وزیر ریلوے سے کام کروانے میں انتہائی سنجیدہ کردار ادا کیا.

No comments:

Post a Comment

Thank you for contacting us, we will response ASAP

Pages