ہزارہ ایکسپریس کو آپ گریڈ کرنے پر وفاقی وزیر ریلوے اعظم خان سواتی اور ریلوے حکام کے مشکور ہیں. چیئرمین ہزارہ قومی اتحاد - Haripur Today

Breaking

Monday, 27 December 2021

ہزارہ ایکسپریس کو آپ گریڈ کرنے پر وفاقی وزیر ریلوے اعظم خان سواتی اور ریلوے حکام کے مشکور ہیں. چیئرمین ہزارہ قومی اتحاد


 

ہزارہ ایکسپریس کو آپ گریڈ کرنے پر وفاقی وزیر ریلوے اعظم خان سواتی اور ریلوے حکام کے مشکور ہیں. چیئرمین ہزارہ قومی اتحاد 

ہزارہ ایکسپریس کی آپ گریڈیشن کافی پرانا مسئلہ تھا جو وفاقی وزیر ریلوے نے حل کرایا

ہزارہ قومی اتحاد کے چیئرمین اور ہزارہ رابطہ کونسل اور ایکشن کمیٹی کے ممبر نعیم اشرف درانی نے میڈیا ہاؤسز سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہزارہ وال وفاقی وزیر ریلوے جناب اعظم خان سواتی اور ریلوے افسران کے مشکور ہیں منسٹر ریلوے اور ریلوے حکام نے ہزارہ وال کی آواز سنی اور ہزارہ ایکسپریس کو اپ گریڈ کیا جس سے روزانہ کی بنیاد پر  ہزاروں افراد کو  بہتر سفری سہولیات میسر ہوئیں.ہزارہ ایکسپریس کی اپ گریڈیشن ایک درینہ مسئلہ تھا جو 35 سال بعد اعظم خان سواتی اور ریلوے افسران کی ذاتی دلچسپی اور مخلصانہ کوششوں سے حل کیا گیا علاوہ ازیں  ٹیکسلا سے ہری پور تک ٹریک کو بھی اپ گریڈ کیا گیا تاکہ گاڑی کا ٹرازنٹ ٹائم بہتر ہو سکے. نعیم اشرف نے کہا کہ35 سال پرانا مسئلہ موجودہ وزارت کے دور میں حل ہوا جو قابل تحسین ہے. اور اس کا کریڈٹ وفاقی وزیر ریلوے اور ریلوے حکام کو جاتا ہے. انہوں نے  مزید کہا کہ  وفاقی وزیر اعظم خان سواتی نے ہمیشہ اپنے منصب کے ساتھ انصاف کیا. جب وہ ضلع ناظم تھے تو بھی ضلع مانسہرہ کی حالت کو بہتر بنایا اور 20 گھنٹے تک کام کرتے رہے. اور جب گزشتہ دور میں سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے وزیر رہے تو بھی انہوں نے پاکستان کی سمندری سرحدوں کو محفوظ کیا اور 250 ناٹیکل میل سمندری حدود کو پاکستانی سمندر کے ساتھ شامل کیا جس سے ملک کی بحری سرحدی علاقے محفوظ ہوئے اور ملک کو دشمن کے لانگ رینج میزائل سے محفوظ کیا.ہزارہ یونیورسٹی اور ایبٹ آباد میں کامسیٹ یونیورسٹی کے کیمپس کے قیام میں بھی اعظم خان سواتی کا اہم کردار رہا اور آج ہزارہ ڈویژن کے بچے پشاور، لاہور، اسلام آباد اور کراچی کے بجائے مانسہرہ، ایبٹ آباد سے ہی ماسٹر ڈگری حاصل کر رہے ہیں۔ نعیم اشرف درانی نے کہا کہ میں نے جب ان کے سامنے ہزارہ ایکسپریس کا مسئلہ اٹھایا  تو انہوں نے اس پر زاتی توجہ دی اور 9 ماہ کے اندر ن کوچز  کے ساتھ ایک اسٹینڈرڈ AC کوچ کا بھی اضافہ کروا دیا. اسکے علاوہ بھی انہوں نے سینکڑوں کام کیئے جو ریکارڈ پر ہیں۔نعیم درانی نے کہا کہ میں ہزارہ ڈویژن  اور کراچی میں آباد تمام سیاسی و سماجی اور تحریکی تنظیموں کی  جانب سے  وفاقی وزیر ریلوے جناب اعظم خان سواتی کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انہوں نے ہزارہ ڈویژن کی عوام کے درینہ مطالبے کو عملی جامہ پہنانے میں اہم کردار ادا کیا  اور کروڑوں کے بجٹ سے ان کوچز کولگا کر ٹرین کواپ گریڈ کیا۔ہم  پوری  ہزارہ وال قوم کی طرف سے اعظم  خان سواتی اور

 ریلوے حکام کے شکر گزارہیں اور ان کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔

No comments:

Post a Comment

Thank you for contacting us, we will response ASAP

Pages