پٹرولیم قیمتوں میں اضافہ عوام دشمن تحفہ ہے محمدنبیل عباسی - Haripur Today

Breaking

Sunday, 2 January 2022

پٹرولیم قیمتوں میں اضافہ عوام دشمن تحفہ ہے محمدنبیل عباسی

 

پٹرولیم قیمتوں میں اضافہ عوام دشمن تحفہ ہے محمدنبیل عباسی

ناکام حکومتی پالیسیوں نے عوام کو ہر روز نئے عذاب میں مبتلا کررکھا ہے

حویلیاں (02جنوری2022) گیس بجلی کے بعد پٹرولیم کی قیمت میں اضافہ حکومت کا نئے سال کا عوام دشمن تحفہ ہے، حکوم کی ناکام پالیسی نے مہنگائی کی ستائی عوام کو ہر روز ایک نئے عذاب میں مبتلا کررکھا ہے، ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ نواز ضلع ایبٹ آباد کے سنئیر نائب صدر اور اُمیدوار تحصیل ناظم محمدنبیل عباسی نے اپنے ایک بیان میں کہا، انہوں نے کہا کہ نئے سال کے پہلے دن حکومت کی طرف سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ عوام اور غریب دشمن پالیسی کا نتیجہ ہے۔ دنیا بھر کی حکومتیں نئے سال پر اپنی عوام کو ریلیف دیتی ہیں لیکن پاکستان کے نااہل حکمرانوں نے عوامی ضرورت کی ہر چیز پر کمرتوڑ ٹیکس عائدکرکے اپنی نااہلی کا ثبوت دے دیا ہے۔ محمدنبیل عباسی نے کہا کہ حکومت کی ناکامی کو خیبرپختونخواہ کی عوام نے حالیہ بلدیاتی انتخابات میں ثابت کردیا ہے اور آنے والے جنرل الیکشن میں ملک کے چاروں صوبوں سمیت اسلام آباد سے بھی فارغ کردیں گے۔ مسلم لیگی رہنماء نے کہا کہ حکومت کو غربت اور مہنگائی میں پھنسی عوام کی مشکلات کا ازالہ کرنا چاہئے۔ سالانہ بجٹ کے چھ ماہ بعد منی بجٹ پیش کرکے جو ظالمانہ ٹیکس عوام پر نافذ کئے گئے ہیں اس سے عام آدمی کی زندگی مزید مشکلات کا شکار ہوگی جس کا اندازہ اقتدار میں بیٹھے اشرافیہ کو نہیں ہے۔

 

 

No comments:

Post a Comment

Thank you for contacting us, we will response ASAP

Pages