ہری پور دوائی لینے جانے والا یونیورسٹی کا طالبعلم پراسرار
طور پر لاپتہ ہونے والا پولیس کی غیرقانونی حراست سے برآمد
شہیرخان والدہ کی دوائی لینے گیالیکن واپس نہیں
آیاتھا، مذکورہ نوجوان کو گھر کے سامنے سے پولیس اٹھا کر لے گئی
ہری پوریونیورسٹی کا طالبعلم شہیرخان گزشتہ شب اپنے گھر کے قریب واقع ٹی اینڈٹی کالونی مارکیٹ میڈیکل سٹور سے والدہ کے لئے میڈیسن لینے آیا اور اچانک لاپتہ ہوگیا، بتایا جاتا ہے کہ مذکورہ طالب علم اپنا موبائل بھی گھر چھوڑ کر تھوڑی دیر میں دوائی لانے کا کہہ کرگیا، لیکن اس کے بعد واپس نہیں آیا، مذکورہ نوجوان کے اہلخانہ نے شہریوں سے نوجوان کےبارے میں معلومات ہونے پر پولیس کنٹرول روم ہری پور کوآگاہ کرنے کی دردمندانہ اپیل کی ہے ۔
جبکہ دوسری طرف ذرائع کاکہنا ہےکہ ہری پور پولیس نے نوجوان کو اُٹھایا جب وہ میڈیکل سٹور سے دوائی لے کر گھر کی طرف روانہ ہوا تو گھرکے باہر سے پولیس کے دو نوجوانوں نے اُٹھا لیا اور رات بھر تشدد کرتے رہے، مذکورہ نوجوان شہیرخان کے ماموں پاکستان آرمی میں کرنل کے رینک پر ہیں جن کے دباؤ میں آکر ہری پور پولیس سے نوجوان کی برآمدگی ہوگئی، نوجوان کا کہنا ہے کہ میں نے مذکورہ پولیس اہلکاروں کو بتایا بھی کہ میں دوائی گھر میں دے کر آتا ہوں اُس کے بعد آپ کے ساتھ چلتا ہوں لیکن اُنہوں نے ذبردستی مجھے اُٹھایا۔ ٹی آئی پی بئیریئر سے ویڈیووصول ہوگئی ۔ مذکورہ نوجوان کو تھانے میں لے جانے کےبجائے ہری پور میں کسی گھر میں رکھا گیا اور رات بھر اُس پر تشدد کرتے رہے کہ سرائے صالح یوٹیلٹی سٹور پر ہونے والی ڈکیتی کو قبول کرو، یاد رہے کہ سرائے صالح یوٹیلٹی سٹور ڈکیتی میں ڈاکوؤں کا پیچھا کرتے ہوئے ہری پور پولیس کا رائیڈر عمیر بھی شہید ہوا تھا۔
No comments:
Post a Comment
Thank you for contacting us, we will response ASAP