ہزارہ ایکسپریس آپ گریڈ ہونے کے بعد پہلی ٹرین حویلیاں سے کراچی روانہ راولپنڈی مین وزیر ریلوے اعظم خان سواتی نے افتتاح کیا - Haripur Today

Breaking

Saturday, 15 January 2022

ہزارہ ایکسپریس آپ گریڈ ہونے کے بعد پہلی ٹرین حویلیاں سے کراچی روانہ راولپنڈی مین وزیر ریلوے اعظم خان سواتی نے افتتاح کیا

 

ہزارہ ایکسپریس آپ گریڈ  ہونے کے بعد پہلی ٹرین حویلیاں سے کراچی روانہ  راولپنڈی مین وزیر ریلوے اعظم خان سواتی نے افتتاح کیا

ہزارہ قومی اتحاد کے چیئرمین نعیم اشرف درانی ،مشیر سوشل ویلفیئر وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ سید احمد حسین شاہ، ایم پی اے سندھ اسمبلی راجہ اظہر کی ریلوے حکام کی دعوت پر خصوصی شرکت

 ہزارہ ایکسپریس کو آپ گریڈ کرنے پر وفاقی وزیر ریلوے اعظم خان سواتی اور ریلوے حکام کے مشکور ہیں. احمد شاہ / نعیم اشرف /راجہ اظہر

 

 گزشتہ روز ہزارہ ایکسپریس  آپ گریڈیشن کے بعد حویلیاں سے کراچی روانہ  راولپنڈی میں افتتاحی تقریب کا  انعقاد ہوا اور وزیر ریلوے اعظم خان سواتی نے افتتاح کیا  اس موقع پر مشیر وزیر اعلیٰ خیبر پختون خواہ  سید احمد حسین شاہ چئیرمین ہزارہ قومی اتحاد نعیم درانی،سندھ اسمبلی کے ایم پی اے راجہ اظہر موجود تھے. اعظم جان سواتی نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہزارہ وال کا درینہ مسئلہ تھا جو حل کرنا میری ذمہ داری تھی کیونکہ عوام کو سفری سہولیات فراہم کرنا ریلوے کی ذمہ داری ہے اور انشاء اللہ ایک نئی ٹرین بھی چلے گی جلد چائنیہ سے نئی کوچز  درآمد کریں گے اور ہزارہ کیلئے اور دیگر پاکستان کیلئے نئی ٹرین بھی چلائی جائے گی. احمد شاہ نے کہا کہ وفاقی وزیر ریلوے  ہمارا فخر ہیں  اور یہ درینہ مسئلہ تھا جو انہوں نے حل کر دیا جو قابل تحسین ہے. وفاقی وزیر ریلوے اعظم خان سواتی سے دوران ملاقات بات چیت کرتے ہوئے سید احمد شاہ، راجہ اظہر اور نعیم اشرف درانی نے منسٹر ریلوے اور  ریلوے ڈی ایس انعام اللّٰہ خان اور دیگر افسران کا بہتری سفری سہولیات فراہم کرنے پر شکریہ ادا کیا، ہزارہ کے رہنماؤں نے کہا ہزارہ ایکسپریس کی اپ گریڈیشن ایک درینہ مسئلہ تھا جو 35 سال بعد اعظم خان سواتی اور ریلوے افسران کی  ذاتی دلچسپی اور مخلصانہ کوششوں سے حل کیا گیا علاوہ ازین  ٹیکسلا سے کوٹ نجیب اللہ تک  ریلوے ٹریک کو بھی اپ گریڈ کرنا احسن اقدام قرار دیا جس سے گاڑی کا ٹرازنٹ ٹائم بہتر ہوگا.اس موقع پر راجہ اظہر نے کہا کہ کراچی اور ہزارہ کی نمائندگی کرتے ہوۓ نعیم اشرف کے ساتھ ملکر  وزیر ریلوے اعظم خان سواتی کی ہمیشہ اس  مسئلہ پر خصوصی توجہ مبذول کروائی جس سے درینہ مسئلہ حل ہو گیا انہوں نے  مزید کہا کہ ہزارہ ڈویژن  اور کراچی میں آباد تمام تنظیموں کی جانب سے ہم  وفاقی وزیر ریلوے اور افسران کا شکریہ ادا کرتے ہیں اور پوری قوم کی طرف سے اعظم  خان سواتی اور ریلوے حکام کے شکر گزار ہیں اور انکو مبارکباد دیتے ہیں. اس کے ساتھ ساتھ نعیم اشرف درانی کو بھی خراج تحسین پیش کرتے ہیں جنہوں نے اس کے لیے مکمل فالوا پ کیا  نعیم اشرف درانی نے  سیاسی رہنماؤں کا شکریہ ادا کرتے ہوۓ کہا کہ ہزارہ وال کے مسائل کے حل کیلئے ہمشیہ اپنے وزراء کو توجہ دلائی اور ہمشیہ اعظم خان سواتی اور سید احمد حسین شاہ نے عوامی مسائل کو سنجیدگی سے حل کرنے پر توجہ دی جس پر ہم سب  ہزارہ وال ان رہنماؤں کے شکر گزار ہیں۔ 





No comments:

Post a Comment

Thank you for contacting us, we will response ASAP

Pages