سیاسی میدان میں عبرتناک شکست کے بعد مخالفین بوکھلا گئے ہیں قاسم شاہ
ہری پور(۲۰جنوری۲۲۰۲) بلدیاتی الیکشن میں نوٹوں کی بوریاں نہیں بلکہ جہازوں کے جہاز لگانے والے اتنا مال لگانے کے بعد عبرتناک شکست سے دوچار ہونے کے باعث مخالفین بوکھلاہٹ کا شکار ہوچکے ہیں اور اپنی خفت اور شرمندگی کو مٹانے کے لئے بے بنیاد اور من گھڑت پروپیگنڈہ کررہے ہیں۔ ہم نے ہمیشہ عوامی سیاست کی ہے ہمارا اور مخالفین کا کردار سب کے سامنے ہے۔ مخالفین کا مقصد صرف مجھے اور میرے خاندان کوعوامی خدمت سے روکنا ہے لیکن میں ان کا یہ خواب کبھی پورا نہیں ہونے دوں گا۔ ان خیالات کا اظہار نومنتخب تحصیل ناظم غازی صاحبزادہ قاسم شاہ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا۔ انہوں نے کہا کہ میری دہری شہریت کے حوالے سے پروپیگنڈہ کرنے والوں کی اپنی اصلیت عوام کے سامنے ہے، جن کی نہ ڈگریاں اصلی ہیں اور نہ شہریت بلکہ ان کے دامن پر بے گناہوں کے خون کے دھبے لگے ہوئے ہیں، اسی لئے عوام نے ان کے نوٹوں کو جوتوں کی نوک پر رکھتے ہوئے عبرتناک شکست سے دوچار کیا ہے اور اب وہ اپنے زخم چاٹنے میں مصروف ہیں انہوں نے کہا کہ میرا دامن صاف ہے اور میں دنیا کے ہر فورم پر اپنا مقدمہ لڑنے کے لئے تیار ہوں، انشاء اللہ فتح حق کی ہوگی انہوں نے کہا کہ میری اور میرے خاندان کی عوامی خدمات سب کے سامنے ہیں۔ مخالفین بے بنیاد پروپیگنڈہ کرکے مجھے عوامی خدمت سے روکنے کی ناکام کوشش کررہے ہیں۔ ہم انشاء اللہ غازی کو ایک پرامن وترقی یافتہ علاقہ بنا کردم لیں گے۔
کراچی شاہی بریانی سنٹر نیواڈہ دربند، نزد مکی مسجد تربیلا روڈ ہری پورہزارہ
No comments:
Post a Comment
Thank you for contacting us, we will response ASAP