صوبہ ہزارہ کا راگ الاپنے والوں نے اپنے دور میں صوبہ کیوں نہیں بنایا؟ ہے نا مذاق ہزارہ وال قوم کے ساتھ - Haripur Today

Breaking

Saturday, 15 January 2022

صوبہ ہزارہ کا راگ الاپنے والوں نے اپنے دور میں صوبہ کیوں نہیں بنایا؟ ہے نا مذاق ہزارہ وال قوم کے ساتھ

 

صوبہ ہزارہ کا راگ الاپنے والوں نے اپنے دور میں صوبہ کیوں نہیں بنایا؟

یہ ہی ٹولہ تحریک صوبہ ہزارہ کو ناکام بنانے میں اپنا کردار ادا کرچکے ہیں اور عوام کے سامنے نیا ٹوپی ڈرامہ کرکے ہمدردیاں حاصل کرنے کی ناکام کوشش کررہے ہیں

صوبہ ہزارہ کا نام استعمال کرنے والوں نے اپنے پانچ سالہ دور حکومت میں صوبہ کیوں نہیں بنایا ، اب عوام کو بے وقوف بنایا جارہا ہے ان ہی لوگوں کے دستخطوں سے صوبے کا نام تبدیل کیا گیا اور آج ہزارہ صوبہ کا راگ الاپنے میں مصروف عمل ہیں ، تحریک انصاف کی صوبائی حکومت نے صوبائی اسمبلی سے بھاری اکثریت کے ساتھ اسمبلی سے قراداد پاس کردی ہے اگر یہ راگ الاپنے والے صوبہ ہزارہ کے مخلص ہیں تو انہیں قومی اسمبلی میں دیگر جماعتوں کو ساتھ ملا کرکیوں صوبہ ہزارہ کی قرارداد منظور نہیں کرواتے، الیکشن کے لئے تو یہ لوگ صوبہ ہزارہ کے نام کو استعمال کرتے ہیں لیکن اصل کام جو اسمبلی کے فلور اور سینٹ میں ہونا ہے وہ کیوں نہیں کرتے یہ ہی ٹولہ تحریک صوبہ ہزارہ کو ناکام بنانے میں اپنا کردار ادا کرچکے ہیں اور عوام کے سامنے نیا ٹوپی ڈرامہ کرکے ہمدردیاں حاصل کرنے کی ناکام کوشش کررہے ہیں۔ یاد رہے کہ سردار محمدیوسف، مرتضی جاوید عباسی، اورنگزیب نلوٹھہ اور دیگر ہزارہ سے تعلق رکھنے والے سیاسی جماعتوں کے رہنما اسلام آباد میں قومی اسمبلی کے سامنے احتجاج کررہے ہیں۔ یہ نا یہ مذاق ہزارہ وال قوم کے ساتھ

.

No comments:

Post a Comment

Thank you for contacting us, we will response ASAP

Pages