امیدوار برائے ناظم ویلج کونسل گوہرہ میرابالا کی متعدد وفودسے ملاقاتیں
حویلیاں(تنویراعوان) ہری پور میں الیکشن کے بعد سرد یوں میں سرد موسم ہونے کے باجود بلدیاتی الیکشن کی وجہ سے سیاسی صورتحال کافی گرم ہے،تحصیل حویلیاں کی یونین کونسل ناڑہ کی ویلج کونسل گوہرہ میرابالا کے امیدوار برائے ناظم ملک رشید اعوان نے گھر سے گھر کیمپنگ کرتے ہوئے مختلف وفود سے ملاقاتیں کیں۔ ان ملاقاتوں میں محبوب اعوان، خان افسر اعوان، جاوید اعوان، بنارس اعوان، سیف الرحمن اعوان، خالد اعوان نے مکمل حمائیت کی یقین دہانی کروائی۔
اس کے ساتھ ساتھ میرابالا کی سیاسی قدآور شخصیات جن میں سابقہ کونسلر مورگاہ حاجی اختراعوان، حاجی داؤد اعوان صدر ویلفئیر سوسائٹی ، اور حاجی بشیر اعوان نے ملک رشید اعوان کی مکمل سپورٹ اور حمائیت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ملک رشید اعوان ایک بے داغ ماضی اور سیدھے کردار کے آدمی ہیں۔ راولپنڈی کے علاقہ مورگاہ میں ملاقات کے وقت ممتاز اعوان بھی موجود تھے۔
No comments:
Post a Comment
Thank you for contacting us, we will response ASAP