صوبائی کابینہ نے ایسا بلدیاتی اداروں کی ترمیم کا کوئی بل منظور نہیں کیا،سید احمدحسین شاہ - Haripur Today

Breaking

Saturday, 25 December 2021

صوبائی کابینہ نے ایسا بلدیاتی اداروں کی ترمیم کا کوئی بل منظور نہیں کیا،سید احمدحسین شاہ

 

سوشل میڈیا پرپروپیگنڈہ جاری۔۔۔۔۔

صوبائی کابینہ نے ایسا بلدیاتی اداروں کی ترمیم کا کوئی بل منظور نہیں کیا،سید احمدحسین شاہ

بلدیاتی نظام میں ترمیم کا بل صوبائی محکمہ قانون نے محکمہ بلدیات کو لیٹر جاری کردیا۔ محکمہ بلدیات جائزہ لے کر بل کابینہ کو پیش کرے گا۔ صوبائی حکومت نے ایسا کوئی بل منظور نہیں کیا نہ ہی کابینہ یا اسمبلی کا کوئی اجلاس ہوا ہے۔ سوشل میڈیا پر چلنے والی خبروں میں کوئی حقیقت نہیں ہے۔ وزیراعلی کے معاون خصوصی سید احمد حسین شاہ کی گفتگو،  تفصیلات کے مطابق  پچھلے کچھ دنوں سے سوشل میڈیا پر صوبائی محکمہ قانون کی جانب سے ایک نقلی لیٹر جاری کیا گیا ہے۔ جس میں کہا گیا ہے کہ ”صوبائی محکمہ قانون نے بلدیاتی نظام کے رولز آف بزنس میں ترمیم کا ڈرافٹ تیار کرکے محکمہ بلدیات کو بھیجا ہے۔ جس کے تحت تحصیل سطح پر تمام اختیارات اسسٹنٹ اور ڈپٹی کمشنر کے پاس ہوں گے۔ ترقیاتی منصوبوں کا بجٹ کمشنرزاور ڈپٹی کمشنرز کی منظوری سے ٹی ایم او آفیسر کوجاری کرے گا۔ مراسلہ تمام بلدیاتی محکموں کو ارسال کردیا گیا ہے۔ جس میں کہا گیا ہے کہ اسسٹنٹ کمشنر تحصیل کونسل کے ماتحت اداروں کے پرسنل اکاؤنٹینگ آفیسر ہوگا۔ ٹی ایم او تحصیل سطح کے تمام امور میں اسسٹنٹ کمشنر کو جواب دہ ہوگا۔ خیبرپختونخواہ سٹی و تحصیل رولز آف بزنس محکمہ قانون نے منظور کرکے محکمہ بلدیہ کو بھیج دیا ہے۔ جس میں سکیل ایک سے سولہ تک ملازمین کے اختیارات ٹی ایم او کے پاس ہوں گے۔ اسسٹنٹ کمشنر کو تحصیل کونسل کے ماتحت تمام اداروں کا چیف رپورٹنگ آفیسر مقرر کردیا گیا ہے۔ اسسٹنٹ کمشنر تحصیل چئیرمین کی کارکردگی پر نظر رکھے گا اور بروقت صوبائی حکومت کوتحصیل چئیرمین کی رپورٹ دے گا۔ علاوہ ازیں تمام ترقیاتی فنڈز کا استعمال ٹی ایم او کرے گا۔ اور تحصیل کونسل کے چئیرمین کے ناجائز کام پر ریجنل آفیسر کو رپورٹ کرے گا۔ تحصیل چئیرمین یا مئیر ٹی ایم او اور اسسٹنٹ کمشنر کی اجازت کے بغیر کسی کام میں خودمختار نہیں ہوگا۔ ٹی ایم او اور اسسٹنٹ کمشنر، ڈپٹی کمشنر اور کمشنر کی مشاورت کے بعد قدم اٹھائے گا۔“وزیراعلی پختون خواہ کے معاون خصوصی سید احمد حسین شاہ نے اپنا موقف دیتے ہوئے کہا کہ ایساکوئی بل کابینہ کے سامنے ابھی تک نہیں آیا اور نہ ہی صوبائی اسمبلی کا کوئی اجلاس ہوا ہے۔

No comments:

Post a Comment

Thank you for contacting us, we will response ASAP

Pages