خانپور میں یوسف ایوب خان کا کھڑاک 27 ویلج کونسلز سے 20 ناظمین تحریک انصاف میں شامل - Haripur Today

Breaking

Saturday, 25 December 2021

خانپور میں یوسف ایوب خان کا کھڑاک 27 ویلج کونسلز سے 20 ناظمین تحریک انصاف میں شامل

 

خانپور یوسف ایوب خان کا کھڑاک 27میں سے 20ناظمین PTIمیں شامل

یوسف ایوب خان نے شاندار کم بیک کرتے ہوئے 20ناظمین کو اپنے دھڑے میں شامل کرکے مخالفین کو ورطہ حیرت میں ڈال دیا

علاقہ میں یوسف ایوب خان کی سیاسی اہمیت بدستور برقرار، نومنتخب ناظم کو ہاؤس بزنس چلانے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔

ہری پور کی تحصیل خانپور میں بابائے بلدیات یوسف ایوب خان کا بلدیاتی الیکشن کے بعد پہلا کھڑاک، تحصیل خانپور کی ستائیس ویلج کونسلز میں سے بیس ویلج کونسلز کے ناظمین نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کردیا۔ نومنتخب تحصیل ناظم کو ہاؤس میں ٹف ٹائم ملنے کا امکان، تفصیلات کے مطابق گزشتہ ہفتہ ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں اگرچہ پاکستان تحریک انصاف تحصیل خانپور اور ہری پور کی نظامت حاصل کرنے میں ناکام رہی، لیکن اس کے بعد بھی حالات تاحال پاکستان تحریک انصاف کے لئے برے نہیں ہوسکے۔ اور بابائے بلدیات یوسف ایوب خان نے گزشتہ روز خان پورمیں شاندار کم بیک کرتے ہوئے ستائیس ویلج کونسلز میں سے بیس ویلج کونسلز کے ناظمین کو اپنے دھڑے میں شامل کرکے مخالفین کو ورطہ حیرت میں ڈال دیا ہے۔ سیاسی مبصرین کا کہنا ہے کہ مذکورہ کامیابی کے بعد ہاؤس میں نومنتخب تحصیل ناظم کو ہاؤس بزنس چلانے میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔ دوسری جانب ان حلقوں نے علاقہ میں یوسف ایوب خان کی سیاسی اہمیت کو بدستور برقرار رہنے سے بھی تشبیہ دی ہے۔

No comments:

Post a Comment

Thank you for contacting us, we will response ASAP

Pages