تحصیل ہری پورکے124میں سے105ناظمین خان برادرز کے قافلہ میں شامل - Haripur Today

Breaking

Saturday, 25 December 2021

تحصیل ہری پورکے124میں سے105ناظمین خان برادرز کے قافلہ میں شامل

 

تحصیل ہری پورکے124میں سے105ناظمین خان برادرز کے قافلہ میں شامل

ضلع ہری پور کے نومنتخب124ویلج چئیرمین میں سے105نومنتخب چئیرمینز نے باقاعدہ طور پر پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیارکرلی۔ منعقدہ تقریب کے دوران شمولیت کا اعلان، سابق صوبائی وزیر یوسف ایوب خان، صوبائی وزیر ایریگیشن ارشد ایوب خان، ایم پی اے اکبرایوب خان نے نومنتخب ناظمین کو مبارکباد پیش کی۔ خان برادران نے اس موقع پر تحریک انصاف میں شمولیت پر چئیرمین و ممبران کا شکریہ ادا کیا۔ اور انہیں اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا، اس موقع پر یوسف ایوب خان ودیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم حسب سابق عوامی خدمت کا مشن جاری رکھیں گے۔ ہماری جدوجہد کا مقصد علاقہ کے عوام کی خوشحالی ہے جو بدستور جاری رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ نومنتخب بلدیاتی نمائندوں نے عوام پربھرپور اعتماد کیا ہے۔ انہیں چاہئے کہ وہ عوامی مسائل کے حل کے لئے بھرپور جدوجہد کریں اس ضمن میں پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے انہیں بھرپور تعاون فراہم کیا جائے گا۔

No comments:

Post a Comment

Thank you for contacting us, we will response ASAP

Pages