کسی بھی سیاسی جماعت میں شمولیت کا تاحال کوئی ارادہ نہیں، سمیع اللہ خان
ہری پور () ضلع ہری پور کی تحصیل ہری پور میں بلدیاتی انتخابات میں تحصیل مئیر پر الیکشن جیتنے والے آذاد امیدوار سمیع اللہ خان نے کہا کہ تاحال کسی بھی سیاسی جماعت مین شمولیت کا فیصلہ نہیں کیا ہے۔ حتمی فیصلے کا اختیار عوامی اتحاد کے رہنماؤں کے پاس ہے اور میں شکرگزار ہوں اُن تمام سیاسی جماعتوں کے قائدین کا جنہوں نے مجھے نیک خواہشات بھیجیں اور اپنی جماعت میں شامل کرنے کے لئے رابطہ کیئے ہیں۔ یاد رہے کہ نومنتخب تحصیل چئیرمین سمیع اللہ خان عوامی اتحاد کے پلیٹ فارم سے الیکشن میں آذاد امیدوار کی حثیت سے حصہ لیا تھا اور بھاری اکثریت سے کامیاب ہوئے تھے۔
No comments:
Post a Comment
Thank you for contacting us, we will response ASAP