بلدیاتی انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف اور مسلم لیگ نواز کی کارکردگی مایوس کن رہی
گروپ بندی کے باعث آذاد امیدواروں نے میدان مار لیا، قیادت نوٹس لے
حویلیاں ()حالیہ بلدیاتی الیکشن پاکستان تحریک انصاف اور مسلم لیگ نواز کی کارکردگی انتہائی مایوس کن رہی۔ خیبرپختونخواہ کے بلدیاتی انتخابات ضلع ہری پور اور دیگر اضلاع میں حکمران پارٹی اور اپوزیشن کو بڑی شکست کا سامنا، ضلع ایبٹ آباد اور تحصیل حویلیاں میں اس سے نئی سیاسی ہلچل مچ گئی، دونوں پارٹیوں میں موجود گروپ بندی اور پارٹی قائدین کے فیصلوں کی وجہ سے آذاد امیدواروں کو نئی کرن نظر آنے لگی۔ کیونکہ سابقہ بلدیاتی دور میں بھی ضلع ایبٹ آباد میں گروپ بندی کی وجہ سے اربوں روپوں کے ترقیاتی فنڈز ضائع ہوئے ہیں۔ اسی وجہ سے اگر دونوں پارٹیوں کے قائدین نے مفادات اور گروپ بندی کی سیاست کو نہ چھوڑا تو دونوں پارٹیوں کو شکست کا سامنا ہوسکتا ہے۔ دونوں جماعتوں کے کارکنان کی مشاورت اور گروپ بندیاں ختم کرکے علاقے کی ترقی کے لئے مخلص اور بے باک امیدواروں کو میدان میں لانے کی ضرورت ہے۔ نہیں تو موجودہ صورت حال کی طرح مستقبل میں بھی خمیازہ عوام کو بھگتنا پڑے گا۔ حالیہ بلدیاتی الیکشن میں پاکستان تحریک انصاف کی شکست کی سب سے بڑی بنیادی اور اہم وجہ مہنگائی اور بیروزگاری ہے۔ جبکہ مسلم لیگ نواز کی شکست کی ذمہ داری ان کی لیڈرشپ کو قرار دیا جارہای ہے۔ 2018ء سے قبل صوبے میں مسلم لیگ نواز کے 17ایم پی اے تھے جبکہ 2018ء کے عام انتخابات میں ٹکٹ کی غیرمنصفانہ اور خلاف میرٹ تقسیم نے مسلم لیگ کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا۔ 17سے یہ تعداد کم ہوکر4یا 5تک آگئی۔ حالیہ بلدیاتی الیکشن میں بھی 2018کے فارمولے پر عمل کرتے ہوئے ٹکٹ کی خلاف میرٹ تقسیم اس بار بھی شکست کی وجہ بنی۔ پارٹی کو مضبوط کرنے کے بجائے جنبے اور گروپ کو مضبوط بنانے کے لئے نظریاتی کارکنان کو نظرانداز کیا جارہا ہے۔
No comments:
Post a Comment
Thank you for contacting us, we will response ASAP