ہوئے تم دوست جس کے۔۔۔۔۔
بلدیاتی انتخابات قاضی محمداسد اپنے امیدوار کو اپنی یونین کونسل بھی نہ جتواسکے
ٹکٹ کے حوالے سے چیف سپورٹر اور حلقہ بھر میں ان کی انتخابی مہم کے سرپرست سابق صوبائی وزیر کی آبائی UCمیں سمیع اللہ خان نے فتح حاصل کی
سردار ہارون کے حصہ میں بدترین وعبرتناک شکست کے متعدد ریکارڈ قائم ہوئے۔ خود کوٹ نجیب اللہ سے بھی عبرتناک شکست مقدر بنی
ہری پور() ہوئے تم دوست جس کے، سردار ہارون کے پارٹی اور حلقہ میں چیف سپورٹر اور سابق صوبائی وزیر قاضی محمد اسد اپنے امیدوار کو اپنی یونین کونسل بھی نہ جتواسکے۔ تفصیلات کے مطابق 19دسمبرکوہونے والے بلدیاتی انتخابات میں آذاد امیدوار سمیع اللہ خان نے پاکستان مسلم لیگ نواز کے امیدوار سردار ہارون کو 60ہزار سے زائد ووٹوں کی تاریخ ساز اور عبرتناک شکست دی۔ موصوف کی شکست میں جہاں دیگر کئی عوامل کارفرما تھے وہیں پر موصوف کے پارٹی میں ٹکٹ کے حوالے سے چیف سپورٹر اور حلقہ بھر میں ان کی انتخابی مہم کے سرپرست اعلیٰ سابق صوبائی وزیر قاضی محمد اسد بھی موصوف کو اپنی آبائی یونین کونسل سکندرپور سے بھی کامیابی نہ دلوا سکے اور اس یونین کونسل سے بھی سمیع اللہ خان نے لیڈ حاصل کی تاہم موصوف قاضی اسد کے علاوہ بھی سردار ہارون کے حصہ میں بدترین و عبرتناک شکست کے متعدد ریکارڈ قائم ہوئے۔ امیدوار خود اپنی آبائی یونین کونسل سے بھی پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار کے ہاتھون شکست کا شکار ہوئے۔
No comments:
Post a Comment
Thank you for contacting us, we will response ASAP