بھارت میں 515گاڑیوں پر مشتمل گائے ایمبولینس سروس کا آغاز - Haripur Today

Breaking

Monday, 15 November 2021

بھارت میں 515گاڑیوں پر مشتمل گائے ایمبولینس سروس کا آغاز


 

بھارت میں 515گاڑیوں پر مشتمل گائے ایمبولینس سروس کا آغاز

کورونا میں بدترین کارکردگی دکھانے اور عوام کو بہتر سہولیات فراہم کرنے میں ناکام مودی نے مذہب کارڈ استعمال کردیا

بھارت(سپیشل رپورٹ) بدترین کارکردگی دکھانے عوام کو بہتر سہولیات فراہم کرنے میں ناکام مودی سرکار نے ایک بار پھر مذہب کارڈ کا استعمال کرتے ہوئے اترپردیش میں گائے ایمبولینس سروس کا آغاز کیاہے۔ بھارت کی معشیت تاریخ کی کم ترین سطح پرآگئی ہے ملک میں غربت کا راج ہے اور عدم سہولیات نے عوام کا جینا دوبھر کردیا ہے۔ ایسے میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے مضحکہ خیز اقدامات عوام کے زخموں پر نمک چھڑکنے کے مترادف ثابت ہورہے ہیں۔ بھارتی ریاست اترپردیش کے وزیر لکشمی نارائن چوہدری نے ملک کی پہلی گائے ایمبولینس سروس شروع کرنے کا اعلان کرتے ہوئے 112ایمرجنسی سروس نمبر کی طرح بیمار گائے کے لئے نئی ایمبولینس سروس آئندہ ماہ سے کام شروع کردے گی۔ بھارتی وزیر لکشمی نارائن چوہدری نے مزید بتایا کہ اس سروس کے لئے 515ایمبولینس مختص کردی گئی ہیں جبکہ ہر ایمبولینس میں ایک ڈاکٹر اور دو پیرامیڈیکل سٹاف کے ارکان ہونگے۔ وزیر کے بقول ان سہولیات کے علاوہ لکھنو میں ایک کال سنٹر بھی قائم کیا جائے گا جہاں آنے والی کال کے جواب مین صرف پندرہ سے بیس منٹ کے اندر ایمبولینس بیمار گائے کے پاس پہنچ جائے گی۔

1 comment:

  1. Content has been an amazing resource for our company. They are fast, professional, and reliable Ambulance Services. I highly recommend them to anyone looking for a website. We provide air ambulance servicrs, road ambulance services, and train ambulance services.

    ReplyDelete

Thank you for contacting us, we will response ASAP

Pages