فٹیف کا پاکستان کو گرے لسٹ میں رکھنا نامناسب ہوگا، شاہ محمود قریشی
وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ایف اے ٹی ایف ایک ٹیکنیکل فورم ہے، بھارت کو فورم کے سیاسی استعمال کی اجازت نہیں ملنی چاہیئے ہمیں ستائیس ایکشن آئمز دئیے گئے جس میں سے چھبیس پر کام مکمل کرچکے ہیں۔ پاکستان کو مزید گرے لسٹ میں رکھنا نامناسب ہوگا، ایف اے ٹی ایف کے حوالے سے اہم بیان میں اُن کا مزید کہنا تھا کہ ایف اے ٹی ایف ایک ٹیکنیکل فورم ہے، ایف اے ٹی ایف کے حوالے سے پاکستان تکنیکی لوازمات پورے کرچکا ہے، ہمیں ستائیس ایکشن آئمز دئیے گئے جس میں سےچھبیس پر ہم کام مکمل کرچکے ہیں انہوں نے کہا کہ ستائیسویں نکتے پر بھی بھرپور کام ہوچکا ہے۔ اس صورتحال میں پاکستان کو گرے لسٹ مٰں رکھنے کا کوئی جوازباقی نہیں ہے۔
No comments:
Post a Comment
Thank you for contacting us, we will response ASAP