ہری پور جائیداد تنازعہ پر شہری کو گولی مار کر قتل کردیا گیا، ملزم فرار - Haripur Today

Breaking

Sunday, 7 November 2021

ہری پور جائیداد تنازعہ پر شہری کو گولی مار کر قتل کردیا گیا، ملزم فرار

 

ہری پور جائیداد تنازعہ پر شہری کو گولی مار کر قتل کردیا گیا، ملزم فرار

سریا کے رہائشی صداقت اور رستم کے مابین جائیداد کا تنازعہ چلاآرہا تھا جس کے باعث دونوں خاندانوں میں کشیدگی چلی آرہی تھی

گزشتہ روز ٹوڈوکے قریب دونوں کا آمنا سامنا ہواتو مبینہ طورپر صداقت نے فائرنگ کردی جس سے رستم موقع پرہی جاں بحق ہوگیا

ہری پور میں جائیداد کے تنازعہ پر فائرنگ، ایک شخص موقع پر قتل جبکہ ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا، مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی جبکہ نعش کو پوسٹمارٹم کے بعد لواحقین کے حوالے کردیا گیا، تفصیلات کے مطابق سریا کے رہائشی صداقت اور رستم کے مابین جائیداد کا تنازعہ چلا آرہا تھا جس کے باعث دونوں خاندانوں میں کافی عرصہ سے کشیدگی چلی آرہی تھی، اسی دوران گزشتہ روز ٹوڈو کے مقام پر دونوں کا آمنا سامنا ہوا تو مبینہ طور پر ملزم صداقت ولد اسلم نے گاڑی سے اتر کر رستم ولد رسول پر فائرنگ کردی جس سے ایک گولی اس کے سینے پر لگی اور وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔ جبکہ ملزم صداقت ارتکاب جرم کے بعد موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا، متوفی کی نعش بعدازاں ہسپتال منتقل کی گئی جہاں سے پوسٹمارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کردیا گیا۔ تھانہ کوٹ نجیب اللہ پولیس نے مقتول کے بیٹے ریاست کی مدعیت میں ملزم صداقت ولد اسلم کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔

No comments:

Post a Comment

Thank you for contacting us, we will response ASAP

Pages