نوازشریف کڈنی ہسپتال کا نام تبدیل کرنے کی منظوری - Haripur Today

Breaking

Monday, 12 July 2021

نوازشریف کڈنی ہسپتال کا نام تبدیل کرنے کی منظوری

 

نوازشریف کڈنی ہسپتال کا نام تبدیل کرنے کی منظوری

خیبرپختونخواہ کابینہ نے سوات کے نوازشریف کڈنی ہسپتال کا نام تبدیل کرنے کی منظوری دے دی، کابینہ اجلاس کے بعد وزیر اعلیٰ خیبرپختونخواہ محمود خان کے معاون خصوصی برائے اطلاعات کامران بنگش نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قانون کے مطابق زندہ فرد کے نام سے سرکاری ادارے کو منسلک نہیں کیا جاسکتا۔ انہوں نے کہا کہ چائلڈ پروٹیکشن ایکٹ کے تحت سزائیں اور جرمانے بڑھانے کے لئے کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔ کمیٹی سزائیں اور جرمانے بڑھانے کے متعلق رپورٹ پیش کرے گی۔ کابینہ نے خیبرپختونخواہ ریونیواتھارٹی کی سالانہ رپورٹ کی منظوری دے دی۔ کامران بنگش کا کہنا تھا کہ کابینہ نے صوبے کی جامعات کے مالی مسائل کے حل کے لئے کمیٹی بنا دی ہے۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز مسلم لیگ نواز کے راہنما امیرمقام نے خبردار کیا تھا کہ سوات میں نوازشریف کڈنی ہسپتال قومی خزانے سے نہیں بلکہ ایک فلاحی ادارے نے بنایا ہے۔ اگر حکومت نے ہسپتال کا نام تبدیل کرنے کی کوشش کی تو عوامی ردعمل سامنے آئے گا

 

No comments:

Post a Comment

Thank you for contacting us, we will response ASAP

Pages