سرخ کیلوں کی انوکھی قسم - Haripur Today

Breaking

Tuesday, 13 July 2021

سرخ کیلوں کی انوکھی قسم

 

سرخ کیلوں کی انوکھی قسم

ہمارے ہاں جو کیلے دستیاب ہیں ان کی رنگت ہلکی پیلی اور سبزی مائل ہوتی ہے مگر کچھ علاقوں میں سرخ رنگ کے کیلے بھی پائے جاتے ہیں، ان سرخ رنگ کے کیلوں کی خاصیت یہ ہے کہ یہ ہمارے پائے جانے والے پیلے سبزی مائل کیلوں کی نسبت انتہائی نرم اور ذائقے میں بھی بہت میٹھے ہوتے ہیں۔ اس کے علاوہ یہ کیلے سائز میں بھی کافی بڑے ہوتے ہیں ان کیلوں کی کاشت، برازیل، گوٹے، مالا اور بھارت کی ریاست تامل ناڈو میں بہت ذیادہ کی جاتی ہے۔ اور پھر انہیں مشرقی افریقہ، ایشیاء، جنوبی امریکہ اور وسطی امریکہ میں فروخت کے لئے پیش کیا جاتا ہے ان علاقوں میں لوگ ان کیلوں کو انتہائی شوق کے ساتھ کھاتے ہیں۔ کہا جاتا ہے کہ وسطی امریکہ کے ممالک میں تو ان کے ذائقے کو بہت ذیادہ پسند کرتے ہیں۔ ان کیلوں میں ایک تحقیق کے مطابق وٹامن سی کی مقدار بھی ذیادہ پائی جاتی ہے جو کئی بیماریوں کے خلاف قوت مدافعت پیداکرتی ہے۔

No comments:

Post a Comment

Thank you for contacting us, we will response ASAP

Pages