افغانستان کی موجودہ صورتحال کے بعد ہم تیارہیں - Haripur Today

Breaking

Sunday 11 July 2021

افغانستان کی موجودہ صورتحال کے بعد ہم تیارہیں

 

افغانستان کی موجودہ صورتحال کے بعد ہم تیارہیں

منشیات کے خلاف صوبہ بھر میں NETٹیمیں بنا دی گئی ہیں

آئی جی خیبرپختونخواہ معظم جاہ انصاری نے کہا ہے کہ قانون کی بالادستی اولین ترجیع ہے، ملک وقوم کی حفاظت کے لئے تمام فورسز ایک ایجنڈے پر ہیں۔ افغانستان کی موجودہ صورتحال کے بعد ہم تیار ہیں۔ باڈر پر فینسنگ سے صورتحاک کنٹرول میں ہے۔ پشاور پریس کلب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے معظم جاہ انصاری کا کہنا تھا کہ منشیات کے خلاف صوبہ بھر میں NETٹیمیں تشکیل دے دی ہیں۔ صوبے کے ساتھ ریجنز میں قبضہ مافیا، کمیونٹی پولیسنگ کے حوالے سے اقدامات اٹھائے گئے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ایک ہزار کلومیٹر کے قریب افغان باڈر کی حالیہ صورتحال بھی چیلنج ہوگا۔ افغانستان کی موجودہ صورتحال کے بعد ہم تیار ہیں۔ باڈر فینسنگ سے صورتحال کنٹرول میں ہے۔ ملک وقوم کی حفاظت کے لئے تمام فورسز ایک ایجنڈے پر ہیں۔ انصاری کا کہنا تھا کہ پشاور میں گزشتہ شب آنے والی ویڈیو کوچیک کررہے ہیں۔ سی سی پی کو جانچ پڑتال کا کہہ دیا ہے۔ قانونی رائے کے بعد ایکشن لیا جائے گا۔ قانون توڑنے والوں کے خلاف یکساں جہاد کرونگامختلف نئے اقدامات کا تعین بھی کیا ہے۔ قبضہ مافیا گروپ کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں۔ خیبرپخنتونخواہ کے سیاحتی علاقے ناران میں کروڑوں روپے کی قیمتی آراضیاں واگزار کروالی ہیں۔

No comments:

Post a Comment

Thank you for contacting us, we will response ASAP

Pages