الطاف ہسپتال ایبٹ آباد میں لیڈی ڈاکٹر کی غفلت سے خاتون جاں بحق - Haripur Today

Breaking

Tuesday, 6 July 2021

الطاف ہسپتال ایبٹ آباد میں لیڈی ڈاکٹر کی غفلت سے خاتون جاں بحق

 

الطاف ہسپتال ایبٹ آباد میں لیڈی ڈاکٹر کی غفلت سے خاتون جاں بحق

تھانہ کینٹ ایبٹ آباد کی حدود میں واقع الطاف ہسپتال میں باغ کے رہائشی غریب مزدور کی بیٹی اور غریب ڈرائیور کی بیوی لیڈی ڈاکٹر کی مبینہ غفلت سے جاں بحق ہوگئیں۔ الطاف ہسپتال کی ڈاکٹر اور عملہ موقع سے فرار ہوگیا۔ لواحقین کا شدید احتجاج، لواحقین نے احتجاج کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ باغ کے رہائشی ذیشان کی زوجہ بائیس سالہ اقراء بی بی سکنہ گلی بنیاں حاملہ تھیں، جسے علاج معالجے کی غرض سے ایبٹ آباد میں واقع پرائیویٹ ہسپتال الطاف ہسپتال میں لے کر آئے جہاں ڈاکٹر نے پچاس ہزار روپوں کے عوض ایڈمٹ کرلیا، ڈاکٹر نے مریضہ کے پہلے چھوٹا آپریشن کرنے کے بعد ازاں بڑا آپریشن کیا جس کے دوران لیڈی ڈاکٹر کی مبینہ غفلت کی بناپر مریضہ جاں بحق ہوگئیں۔ لواحقین کا کہنا ہے کہ ڈاکٹرنے پیسوں کی لالچ میں غفلت کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہماری بچی کی جان لی ہے۔ اور اس ہسپتال میں پہلے بھی ایسے واقعات رونما ہوچکے ہیں۔ لہذاہماری اعلیٰ حکام سے اپیل ہے کہ اس ہسپتال انتظامیہ اور ڈاکٹر کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے۔ اس موقع پر مریضہ کے لواحقین نے شدید احتجاج بھی کیا جس کے بعد تھانہ کینٹ ایبٹ آباد کی پولیس نفری بھی موقع پر پہنچ آئی،جس کے بعد لواحقین سے کامیاب مذاکرات اور ابتدائی رپورٹ درج کرنے کے بعد نعش کو آبائی گاؤں روانہ کردیا گیا۔ واضح رہے کہ اس ہسپتال میں پہلے بھی کئی ایسے واقعات رونما ہوچکے ہیں۔ لیکن ضلع ایبٹ آباد کی انتظامیہ سمیت صوبائی وزیر صحت، ہیلتھ اورڈرگ انسپکٹر مکمل خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں۔ ضلع ایبٹ آباد میں اس طرح کی کئی اور بھی ہسپتال ہیں جو پیسوں کے عوض انسانی جانوں کے ساتھ کھیلنے میں مصروف عمل ہیں۔ اور غریب عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے کے ساتھ ساتھ مفت میں موت تقسیم کررہے ہیں۔ لیکن تاحال ضلع انتظامیہ کی جانب سے ایسی ہسپتالوں کے خلاف کسی بھی قسم کی کاروائی عمل میں نہ لائی جاسکی۔ یاد رہے کہ الطاف ہسپتال لنک روڈ ایبٹ آباد میں واقع ہے اور یہ زیرنگرانی ڈاکٹر عامرالطاف کے چلتی ہے۔

No comments:

Post a Comment

Thank you for contacting us, we will response ASAP

Pages