فورسز کے شہداء ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں، کاشف ذوالفقار ہری پور
ملک پاکستان کی حفاظت کے لیے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کرنے والے فورسز کے شہداء ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں۔ ڈی پی او ہری پور کاشف ذوالفقار نے شہید کیپٹن باسط خان کے گھر آمد پر اپنے بیان میں کہا۔ ڈی پی او ہری پور نے شہید کے لواحقین سے ملاقات کی اور شہید کے بلند درجات کے لئے فاتحہ خوانی کی۔ گزشتہ روز افغانستان کی باڈر پر فرائض منصبی کی سرانجام دہی کے دوران شہید ہونے والے کیپٹن باسط خان تنولی کے گھر ڈی پی او ہری پور کاشف ذوالفقار کی آمد۔ شہید کے لواحقین سے ملاقات کی اور شہید کی قبر پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی۔ اس موقع پر ڈی پی او ہری پور نے شہید کے لواحقین سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہری پور پولیس ملک پاکستان کے لئے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کرنے والے شہداء کو گہری قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔ شہداء کی بے مثال قربانیون کی بدولت ہم پرامن ماحول میں زندگی بسر کررہے ہیں۔ آپ خوش قسمت ہیں جن کے سپوت نے وطن کی عظمت کی خاطر جان کا نذرانہ پیش کیا۔ یاد رہے کہ کیپٹن باسط خان تنولی کا تعلق 28بلوچ رجمنٹ سے تھا۔
No comments:
Post a Comment
Thank you for contacting us, we will response ASAP