ہری پور دن دیہاڑے بینک ڈکیتی ڈاکو 75لاکھ لوٹ کر فرار
ہری پور کے نواحی علاقے سرائے صالح مین بازار میں واقع نجی بینک الائیڈ بینک آف پاکستان میں دن دیہاڑے ڈکیتی کی دلیرانہ واردات، ڈاکو گن پوائنٹ پر عملہ کو یرغمال بنا کر 75لاکھ روپے کے قریب لوٹ کر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔ دیگر بینکوں کی سیکورٹی سخت کردی گئی، تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز نماز جمعہ کے وقت چار مسلح ڈاکو سرائے صالح مین بازا ر میں واقع الائیڈ بینک آف پاکستان میں داخل ہوگئے جنہوں نے بینک میں موجود عملہ و دیگر شہریوں کو یرغمال بنا کر بینک میں موجود تقریبا 75لاکھ روپے نقدی لے کر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ مبینہ ذرائع کے مطابق ڈاکو نقاب پوش جاتے ہوئے سی سی ٹی وی کیمرے کی فوٹیج بھی ساتھ لے گئے، ذرائع کے مطابق ڈاکو اگرچہ غیرمقامی معلوم ہوتے ہیں تاہم مقامی امداد کے بغیر دن دیہاڑے اس طرح کی واردات ناممکن ہے۔ پولیس نے مخلتف پہلوؤں سے کیس کی تفتیش میں مصروف عمل ہے۔ واقعہ کے بعد ڈی پی او ہری پور کاشف ذوالفقار سمیت مختلف پولیس افسران موقع پر پہنچ گئے اور بینک منیجر و دیگر عملہ سے ملاقات کرکے تفصیلات حاصل کیں۔ جبکہ مذکورہ واقع کے بعد شہر کے دیگر بینکوں کی سیکورٹی انتہائی سخت کردی گئی ہے۔ ڈاکو موٹرسائیکلوں پر سوار ہوکر آئے۔ ہری پورپولیس نے داخلی اور خارجی راستوں کی سخت ناکہ بندی کردی۔ ڈکیتی کے دوران بینک ملازم محسن مذکورہ ڈاکوؤں کی جانب سے بٹ لگنے پر زخمی ہوگیا۔ الائیڈ بینک سرائے صالح ہری پور بینک منیجر عمرخیام کی رپورٹ پر تھانہ سرائے صالح میں ڈکیتی کا پرچہ درج کرلیا گیا ہے۔ ضلع ہری پور میں ڈکیتیاں، چوریاں اور راہزانی کی وارداتوں سمیت بینک ڈکیتی ہری پور پولیس کی ناقص کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے، ہری پور کی عوام اور تاجربرادری کی طرف سے مختلف بیانات میں سخت عدم تحفظ کا اظہار کیا گیا ہے۔
No comments:
Post a Comment
Thank you for contacting us, we will response ASAP