ہری پور غریب کے لئے رزق حلال کمانا محال ہوچکا ہے
غریب ریڑھی بان کو صوبائی وزیر کے منشی کے حکم پر روزگارسے محروم کیا گیا
ہری پور میں سابق صوبائی وزیر کے کارخاص کی ایک ریڑھی بان کے خلاف انتقامی کاروائی نے یہ ثابت کردیا ہے کہ جو طاقتور ہے جینے کا حق، کاروبار کا حق اسی کا ہے، چند روز قبل ہری پور ڈاکخانہ روڈ پر ٹی ایم اے کے ملازمین نے جس طرح عام شہری کو اپنے آقا کے اشارے پر روزگار سے محروم کیا، سامان اور ٹھیہ اُٹھا کر روڈ پر پھینکا گیا یہ منظر ہر شہری نے دیکھا اور ان کی آنکھیں کھل گئیں کہ ایک سرکاری ادارے کا کلاس فور کس قدر طاقتور اور غنڈہ ہوسکتا ہے،۔ اور کس طرح ایک کلاس فور کا ٹی ایم اے پر رعب ودبدبہ ہے۔ اندر کی کہانی تو اب پورے شہر کو پتہ ہے مگر افسوس ٹی ایم اے حکام اور مقامی سیاستدانوں پر جنہوں نے اس واقعہ پر مکمل خاموشی اختیار کررکھی ہے کیاغریب کے لئے باعزت روزگار کمانا گناہ بن چکا ہے؟مقامی وسماجی رہنماؤں کا کہنا ہے کہ ہری پور کی ضلعی قیادت کو فوری طور پر ایکشن لینا چاہیئے اور مزدور کے نقصان کا ازالہ کیا جائے۔
No comments:
Post a Comment
Thank you for contacting us, we will response ASAP