بی فاریو اور آل پاکستان پراجیکٹ کے خلاف گھیرا تنگ کردیا گیا
آل پاکستان پراجیکٹ کے سی ای او آدم امین گرفتار، جبکہ دیگر کی گرفتاری کے لئے چھاپے جاری
نیب نے دھوکہ دہی کے ذریعے عوام سے اربوں روپے اکھٹے کرنے والی کمپنیوں بی فار یو اور آل پاکستان پراجیکٹ کے خلاف گھیرا تنگ کردیا، آل پاکستان پراجیکٹ کے سی ای او آدم امین کو گرفتارکرلیا گیا۔ جبکہ دیگر ملزمان کی گرفتاریوں کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں، دونوں کمپنیاں سرمایہ کاری کے نام پر منافع کا لالچ دیتے ہوئے عوام سے غیرقانونی طور پر رقوم ہتھیا رہی تھیں۔ نیب نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے خون پسینے کی کمائی جعلی اور غیرقانونی کمپنیوں کے فراڈ پر مبنی منصوبوں میں ہرگزنہ لگائیں، چئیرمین نیب نے کہا ہے کہ ملک سے کرپشن کے خاتمے اور کرپٹ عناصر کوقانون کی گرفت میں لانے کے لئے پرعزم ہیں، جمعہ کو نیب کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق آل پاکستان پراجیکت کے سی ای او آدم امین کو گرفتارکرلیا گیا ہے، نیب راولپنڈی نے بی فار یو اور آل پاکستان پراجیکٹس کے خلاف انکوائریاں شروع کررکھی تھیں، انکوائریوں میں یہ ثابت ہوا ہے کہ دونوں کمپنیاں غیرقانونی طور پر اپنا کاروبار چلا رہی ہیں۔ دونوں کمپنیوں کے پاس لائسنس نہیں ہیں۔ اور مذکورہ دونوں کمپنیاں دھوکہ دہی کے ذریعے عوام سے بڑے پیمانے پر منافع کا لالچ دے کر رقوم اکھٹی کررہی تھیں۔ دونوں کمپنیوں نے سرمایہ کاری کے غیرقانونی منصوبے بنا کر عوام کو سرمایہ کاری کی ترغیب دی اور لوگوں سے ان کے خون پسینے کی کمائی ہتھیالی، اربوں روپے اکھٹے کرنے والی ان کمپنیوں کی سرگرمیوں پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ نیب کے اعلامیئے میں مزید کہا گیا ہے کہ عوام اپنے خون پسینے کی کمائی فراڈیوں کے ذریعے شروع کی گئی کمپنیوں اور فراڈ منصوبوں میں نہ لگائیں۔ جبکہ دوسری جانب نیب کی طرف سے بی فار یو اور آل پاکستان پراجیکٹ سے منسلک افراد کی گرفتاریوں کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔ جبکہ مذکورہ بالا کمپنیوں کے اثاثے ضبط کرتے ہوئے ان کے دفاتر بھی سیل کیئے جارہے ہیں۔ چئیرمین نیب نے نیب راولپنڈی کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ نیب ملک سے کرپشن کے خاتمے اور کرپٹ عناصر کو قانون کی گرفت میں لانے کے لئے پرعزم ہے۔
No comments:
Post a Comment
Thank you for contacting us, we will response ASAP