طاہر اقبال قتل کیس میں نامزد اشتہاری ملزم کی دکان عدالتی حکم پر سیل
ایم پی اے فیصل زمان کے قریبی ساتھ فرمان اللہ کی موضع عیسی میں مین روڈ پر واقع ماشاء اللہ مارٹ عدالتی حکم پر سیل کردیا گیا
ملزم گزشتہ سات ماہ سے مفرور ہے اور انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت فرمان اللہ کو اشتہاری قرار دے چکی ہے
ہری پور کی تحصیل غازی میں ملک طاہر اقبال شہید کے قتل کیس میں نامزد ملزم ایم پی اے فیصل زمان کے قریبی ساتھی فرمان اللہ کی مین روڈ عیسی میں واقع مارٹ کو پولیس نے سیل کردیا، ملزم کو انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت اشتہاری قرار دے چکی ہے، تفصیلات کے مطابق تھانہ غازی کے ایس ایچ او شفیق الرحمان، تحصیلدار غازی انورخان نے پولیس کی بھاری نفری کے ساتھ ملک طاہر اقبال شہید و سابق کونسلر سردار گل شہید کے قتل کیس میں نامزد ملزم ممبرصوبائی اسمبلی فیصل زمان کے قریبی ساتھ فرمان اللہ کی موضع عیسی میں مین روڈ پر واقع ماشاء اللہ مارٹ عدالتی حکم پر سیل کردیا ہے۔ ملزم فرمان اللہ گزشتہ سات ماہ سے مفرور ہے اور انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت اشتہاری قرار دے چکی ہے۔
No comments:
Post a Comment
Thank you for contacting us, we will response ASAP