ہری پور منگلورکالونی کا فوجی جوان دوران ڈیوٹی شہید ہوگیا
خرم شہزاد اپنے ساتھیوں کے ہمراہ ڈیوٹی پر موجود تھا کہ گاڑی حادثہ کا شکار ہوگئی جس میں خرم سمیت چھ جوان شہید ہوگئے
شہید خرم شہزاد کا جسدخاکی اس کے آبائی گاؤں گزشتہ روز پہنچا، جہاں پر شہید کی نمازجنازہ ادا کی گئی
ہری پور کا ایک جوان وطن کی حفاظت کرنے والا پاک فوج کا جوان دوران ڈیوٹی شہید ہو گیا، شہید کا جسد خاکی آبائی گاؤں منگلور کالونی پہنچ گیا، جہاں پر شہید کی نماز ادا کردی گئی، نمازجنازہ میں کثیر تعداد میں عوام نے شرکت کی، صدد مملکت اور چیف آف آرمی سٹاف کی جانب سے پھولوں کی چادریں چڑھائی گئیں، تفصیلات کے مطابق ہری پور کے نواحی علاقہ سرائے نعمت خان کے موضع منگلور کالونی کا رہائشی نوجوان خرم شہزاد ولد عزیزالرحمان پاک فوج میں اپنے فرائض منصبی ادا کررہا تھا۔ کہ تئیس مارچ کو حیدرآباد سے نواب شاہ کی طرف قومی شاہراہ پر مٹیاری کے قریب ان کی گاڑی حادثہ کاشکار ہوگئی، جس کے نتیجے میں خرم شہزاد سمیت چھ فوجی جوان شہید ہوگئے جبکہ بائیس افراد مزید فوجی جوان زخمی ہوئے ہیں جن کو ابتدائی طبی امداد کے لئے سی ایم ایچ منتقل کیا گیا، جبکہ شہید خرم شہزاد کا جسد خاکی اس کے آبائی گاؤں گزشتہ روز پہنچا، جہاں پر شہید کی نماز جنازہ ادا کردی گئی جس میں مقامی لوگوں کے علاوہ اعلی عسکری حکام نے بھی شرکت کی اس موقع پر پاک فوج کے چاک وچوبند دستے نے شہیدکو سلامی دی جبکہ شہید کی قبر پر صدرمملکت پاکستان اور چیف آف آرمی سٹاف کی جانب سے پھولوں کی چادریں چڑھائی گئیں
No comments:
Post a Comment
Thank you for contacting us, we will response ASAP