ہری پور امام مسجد کوشہیدکرنے میں ملوث مبینہ ملزم گرفتار کرلیا گیا
ملزم محمدنواز نے گزشتہ سال پچیس دسمبر کو نماز کی ترغیب لاؤڈ سپیکر پر دینے کی پاداش میں فائرنگ کرکے شہید کردیا تھا
ملزم واقعہ کے بعد تین مارہ تک روپوش رہا، گزشتہ روز کھلابٹ پولیس نے ایک کاروائی کے دورام ملزم کو گرفتار کرلیا تھا
ہری پور میں معمولی تنازعہ پر امام مسجد کو شہید کرنے والا مبینہ ملزم گرفتار، تفصیلات کے مطابق گزشتہ سال پچیس دسمبر بیس سو بیس کو دھمکارکالونی ہری پور کی مقامی مسجد میں امامت کے فرائض سرانجام دینے والا پنڈی گھیپ اٹک کے رہائشی پچیس سالہ نوجوان امام مسجد اللہ یار خان کو مبینہ ملزم محمدنواز ولد میر حیدر نے صبح کی نماز کے لئے لاؤڈ سپیکر میں ترغیب دینے کی پاداش میں آتشیں اسلحہ سے فائرنگ کرکے شہید کردیا تھا جبکہ ملزم ارتکاب جرم کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا تھا، تاہم تین ماہ تک روپوشی کے بعد گزشتہ روز مبینہ ذرائع کے مطابق پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے، ملزم کی جانب سے وجہ قتل پرعوام نے شدید غم وغصہ کا اظہار کیا تھا۔
No comments:
Post a Comment
Thank you for contacting us, we will response ASAP