ایبٹ آباد سعودی عرب ویزوں کے نام پر نوسرباز پچاس لاکھ روپے لوٹ کرفرار - Haripur Today

Breaking

Friday, 26 March 2021

ایبٹ آباد سعودی عرب ویزوں کے نام پر نوسرباز پچاس لاکھ روپے لوٹ کرفرار

 

ایبٹ آباد سعودی عرب ویزوں کے نام پر نوسرباز پچاس لاکھ روپے لوٹ کرفرار

رحیم یارخان کے رہائشی محمدیوسف ولد فیاض نے آذاد ویزے کے نام پر آلائی کے رہائشیوں سے لاکھوں بٹولئے

ایبٹ آباد میں سعودی عرب کے آذاد ویزہ سکینڈل میں شہری لاکھوں سے محروم، سعودی عرب میں آذاد ویزے کے نام پر پنجاب کے شہر رحیم یارخان کے رہائشی نے پچاس لاکھ روپوں سے زائد لوٹ کرفرار ہونے میں کامیاب ہوگیا جبکہ متاثرہ شخص سعید پریس کلب ایبٹ آباد پہنچ آیا ہے، بٹگرام کا رہائشی سعید ذادہ ولد امروز نے بتایا کہ سعودی عرب کے آذاد ویزے کے نام پر الائی کے رہائشیوں سے مجموعی طور پر پچاس لاکھ روپے وصول کئے ہیں اس دوران رحیم یارخان کے رہائشی محمد یوسف ولد فیاض نے اور محمدعارف نے رقم وصول کی اس دوران وہ متعدد بار کہتے رہے کہ ایک ہفتہ میں آپ کے ویزے آجائیں گے مگراب یہ لوگ لاکھون روپے لوٹ کر فرار ہوگئے ہیں اور ہم حصول انصاف کے لئے دربدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں، ہم لوگوں نے اپنی زندگی بھر کی جمع پونجی ان فراڈیوں ایجنٹوں کے حوالے کردی ہے۔ اور لوگوں سے قرض لے کر ان فراڈیوں کے حوالے کیا ہے تاکہ اپنے بچوں کے اچھے مستقبل کے لئے محنت مزدوری کرسکیں، ہم اعلی حکام سے التماس کرتے ہیں کہ وہ ان انسانی سمگلروں کے خلاف کاروائی کیرں اور ہمیں انصاف دیا جائے، ہم ڈی جی ایف آئی اے، وزیر داخلہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ان کے خلاف کاروائی عمل میں لاتے ہوئے ہماری رقم بازیاب کی جائے۔

No comments:

Post a Comment

Thank you for contacting us, we will response ASAP

Pages