روسٹ مٹن بنانے کا طریقہ
روسٹ مٹن بنانے کے لئے آپ کو مندرجہ ذیل اشیاء کی ضرورت پڑے گی۔
گوشت سپر آدھا کلو دہی چار کھانے کے چمچ کالی مرچ ڈیڑھ کھانے کا چمچ
بیسن دوکھانے کے چمچ کچا پپیتا دوکھانے کے چمچ پیاز ایک عدد
تیل آدھا کپ ہرا دھنیا حسب ضرورت ہری مرچ دوکھانے کے چمچ
نمک حسب ذائقہ
بنانے کی ترکیب
(۱)گوشت کو دھو کر اس میں کچا پپیتا پساہوا، ادرک لہسن پیسٹ، نمک، کالی مرچ، بیسن اور دہی ملا کر آدھنے گھنٹے کے لئے رکھ دیں۔
(۲) تیل میں پیاز کو براؤن کرکے چورا کرکے گوشت میں ملا دیں، ہرا دھنیا اور ہری مرچ بھی پیس کر ملا دیں۔
(۳) مزید ایک گھنٹا اس کو مکس کرکے رکھ دیں پھر اوون میں 180ڈگری پر بیس سے پچیس منٹ تک مٹن کوپکائیں۔
جب روسٹ گولڈن ہوجائے تو نکال لیں اور لیمن سلاد اور ہری چٹنی کے ساتھ تناول فرمائیں
No comments:
Post a Comment
Thank you for contacting us, we will response ASAP