وائٹ بریانی
یخنی بنانے کے اجزاء:
چکن:800گرام
پیاز: ایک چوتھائی کپ
ادرک: ایک کھانے کا چمچ
سبزالائچی: چار عدد
کالی الائچی: چار عدد
بادیان: چار عدد
زیرہ: ایک کھانے کا چمچ
کالی مرچ: ایک چائے کا چمچ
کڑی پتا: دو عدد
گریوی بنانے کا طریقہ
پیاز: آدھا کپ
کھانے کا تیل: دو کھانے کے چمچ
دہی: ایک کپ
ادرک لہسن پیسٹ: ایک کھانے کا چمچ
زیرہ: ایک چائے کا چمچ
دھنیا پاؤڈر: ایک چائے کا چمچ
نمک: حسب ذائقہ
سفید مرچ پاؤڈر: ایک کھانے کا چمچ
سبزمرچیں: دو سے تین عدد
زیرہ پاؤڈ: ایک چائے کا چمچ
اسمبلنگ کے اجزاء
چاول: ایک کپ دھنیا: دو کھانے کے چمچ یخنی: آدھا کپ
ترکیب:
ایک پین میں دوکپ پانی اور چکن ڈال کر ابال لیں اور پھر جھاگ اتاردیں، اب اس میں سبز الائچی، کالی الائچی، بادیان، زیرہ، کالی مرچ، کڑی پتا، پیاز اور ادرک ڈال کرہلکی آنچ پر پندرہ منٹ پکا لیں، یخنی تیار ہے، چھان کر سائیڈ پر رکھ دیں، پھر ایک پین میں کھانے کا تیل گرم کرکے اس میں زیرہ، سبزمرچیں اور ادرک لہسن پیسٹ ڈال کر ایک منٹ بھون لیں، اب اس میں چکن، دہی، دھنیا پاؤڈر، سفید مرچ اور نمک ڈال کر پانچ سے سات منٹ پکا لیں، پھر ایک پین میں گریوی اور چاولوں کی تہہ لگائیں، اب دوبارہ گریوی اور چاولوں کی تہہ لگائیں، پھر آدھا کپ یخنی ڈال کر اس پر دھنیا چھڑک دیں اور دس سے بارہ منٹ رکھ لیں۔ آپ کی مزیدار سفید بریانی تیار ہے
Saturday, 6 March 2021
سفید بریانی بنانے کا طریقہ
Tags
# Baryani
# Cooking
# Desi Food
# Rice
# White Baryani
Share This
About Muhammad Ashiq
White Baryani
Labels:
Baryani,
Cooking,
Desi Food,
Rice,
White Baryani
Location:
Pakistan
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment
Thank you for contacting us, we will response ASAP