UCناڑہ بلدیاتی انتخابات کے لئے جوڑ توڑ شروع، نئے چہرے سامنے آنے کا امکان
بلدیاتی انتخابات کے اعلان کے بعد سیاسی درجہ حرارت میں تبدیلی
حویلیاں (آن لائن) متوقع بلدیاتی انتخابات کے اعلان کے بعد بہت سے علاقوں کی طرح یونین کونسل ناڑہ اور اس کی مذکورہ ویلج کونسل گوہرہ میرابالامیں سیاسی درجہ حرارت عروج پر، نئے چہرے سامنے آنے کا امکان، تفصیلات کے مطابق بلدیاتی انتخابات کے اعلان کے ساتھ ہی تحصیل حویلیاں کی یونین کونسل ناڑہ اور اس کی دیگر ویلج کونسلز کی طرح ویلج کونسل گوہرہ میرابالا میں سیاسی درجہ حرارت بتدریج عروج پر ہے اور اس زمرے میں سیاسی طور پر جوڑ توڑ شروع ہوچکا ہے۔ شنید ہے کہ ویلج کونسل گوہرہ میرابالا میں اس بار نئے چہرے سامنے آنے کا مکمل امکان ہے کیونکہ پچھلے بلدیاتی انتخابات میں منتخب کردہ عوامی نمائندوں نے حق نمائندگی ادا کرنے میں مکمل ناکام ہونے ساتھ ساتھ آپس کی بے اتفاقیوں کہ وجہ سے اہل علاقہ کے لئے بھی باعث شرمندگی کا باعث بنے ہیں۔ ان منتخب بلدیاتی نمائندوں کی آپس میں بے اتفاقی اور ذاتی مفاد اور چقلش نے اہلیان میرابالا، بلکھوہ، تھیسی اور لدھیال کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے، مذکورہ ویلج کونسل میں کرپشن کرکے غریب عوام کا حق مارا گیا ہے جس کی تحقیقات مقامی عمائدین علاقہ اور ہیومن رائٹس پروٹیکشن اینڈ ڈویلپمنٹ کونسل آف پاکستان مل کررہے ہیں۔
No comments:
Post a Comment
Thank you for contacting us, we will response ASAP