تمام اوورسیز ہزارے وال سعودی عرب میں قید ڈرائیور طارق عزیز کی رہائی کے لئے متحد ہوکرکوشش کریں
متحدہ عرب امارات کی ریاست دبئی میں پاک ہزارہ گروپ، ہزارے وال اوورسیز پاکستانی فورم، تناول ویلفئیر آرگنائزیشن کا ایک متحدہ اجلاس منعقد ہوا، جس میں سعودی عرب میں قید ہزارے وال پاکستانی کی رہائی کے لیے پوری ہزارے وال قوم کو متحد ہو کر عملی اقدامات اٹھانے ہوں گے ٹریفک حادثہ کے جرم سعودیہ میں قید ڈرائیور طارق عزیز پر سعودی حکومت نے ساڑھے3کروڑ روپے سے زائد کا جرمانہ عائد کر رکھا ہے جس کی وجہ سے قید ڈرائیور طارق عزیز کی رہائی مشکل ترین ہو چکی ہے دنیا بھر میں روزگار کے سلسلے میں مقیم اوور سیز ہزارے وال سعودیہ میں قید ڈرائیور طارق عزیز کی رہائی کے لیے چندہ مہم کا آغاز کریں اگر تمام ہزارے وال ماہ رمضان میں اپنی زکوۃ اور صدقات فراہم کریں تو ڈرائیور طارق عزیز کی رہائی ممکن ہو سکتی ہے سعودیہ میں قید ڈرائیور طارق عزیز کی رہائی کے لیے حکومت پاکستان اپنا کردار ادا کرے ان خیالات کا اظہار تناول ویلفیئر آرگنائزیشن کے چیئرمین حاجی شکیل احمد تنولی پاک ہزارہ گروپ دوبئی کے جنرل سیکریٹری نیاز علی جدون اور ہزارے وال اوور سیز پاکستانی فورم کے چیئرمین راجہ ابوبکر سمیت دیگر تنظیموں کے عہدے داران اور ارکان نے دبئی میں منعقد ہونے والے اجلاس میں اپنے اپنے خیالات میں کیا انھوں نے کہا کہ سعودیہ کے قوانین کا احترام کرتے ہیں اوور سیز ہزارے وال ہر مشکل کی گھڑی میں اپنے ہزارے وال بھائی کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں ہم دنیا بھر میں مقیم اوور سیز ہزارے وال بھائیوں سے اپیل کرتے ہیں کہ اپنی اپنی زکوۃ صدقات کے زریعے سودیہ میں قید ہزارے وال بھائی ڈرائیور طارق عزیز کی رہائی کے لیے ایک پلیٹ فارم پر متحد ہوکر اپنا کردار ادا کریں تاکہ سعودیہ میں طارق عزیز کی رہائی ممکن ہو سکے انھوں نے حکومت پاکستان سے بھی طارق عزیز کی رہائی کے لیے اقدامات اٹھائے انھوں نے مزید کہا کہ روڈ حادثہ کے جرم میں سعودیہ میں قید ہزارے وال پاکستانی ڈرائیور طارق عزیز پر سعودی حکومت نے تقریبا ساڑھے تین کروڑ روپے سے زائد کا جرمانہ عائد کر کیا ہے اس حوالے سے پاک ہزارہ ویلفیر، ہزارہ اورسیسز پاکستانی اور تناول ویلفیئر سیمت ہزارے وال تنظیموں کی دبئی میں اہم میٹنگ ہوئی جس میں رہنماؤں نے ہزارے وال نوجوان طارق عزیز کے لئے اپنی کوششیں تیز کر دیں ہیں طارق عزیز ایک غریب گھرانے سے تعلق رکھتا ہے جو بوجہ روزگار دیار غیر میں نوکری کر رہا تھاجبکہ طارق عزیز کی فیملی اس وقت شدید مشکل اور پریشانی کا شکار ہے ان کی فیملی کا کہنا ہے کہ ان کی زندگی کا واحد سہارا طارق عزیز جلد رہا کیا جائے۔
تناول ویلفیئر کے چیئرمین حاجی شکیل احمد تنولی پاک ہزارہ گروپ جنرل سیکریٹری نیاز علی جدون و دیگر عہدے داران سعودیہ میں قید پاکستانی کی رہائی کے حوالے سے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے
No comments:
Post a Comment
Thank you for contacting us, we will response ASAP