بنگلہ دیش میں چودہ افراد کو سزائے موت سنائی گئی - Haripur Today

Breaking

Tuesday, 30 March 2021

بنگلہ دیش میں چودہ افراد کو سزائے موت سنائی گئی

 

 

بنگلہ دیش میں چودہ افراد کو سزائے موت سنائی گئی

بنگلہ دیش میں وزیراعظم کو قتل کرنے کی منصوبہ بنانے والوں کو سزائے موت کی سزا سنا دی گئی، تفصیلات کے مطابق مذکورہ کیس کا تعلق اس وقت سے ہے جب شیخ حسینہ پہلی بار وزیراعظم کے عہدے پر فائز ہوئی تھیں، ڈھاکہ میں قائم کی گئی ایک خصوصی عدالت نے منگل تئیس مارچ بیس سواکیس کو ان چودہ عسکریت پسندوں کو موت کی سزا سنا دی، جن پر بیس برس قبل وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کو قتل کرنے کی ناکام کوشش کا الزام عائد کیا گیا تھا، بھارتی اخبار ٹائمزآف انڈیا کے مطابق عدالت میں جج ابوظفر محمد قمر الزمان نے اپنا فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ اس سزا کو فائرنگ سکواڈ کے ذریعے سرانجام دیا جائے تاکہ ایک مثال قائم ہو، اس کیس میں پانچ ملزمان تاحال مفرور ہیں، جبکہ نو ملزمان عدالت میں موجود تھے، اور عدالت نے انہیں کے سامنے فیصلہ سنایا تھا۔ سرکاری وکیل عبداللہ بھوئلیان نے خبررساں ادارے اے ایف پی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ عدالت نے سبھی چودہ ملزموں کو بغاوت اور مجرمانہ سازش کا قصوروار ٹھہرایا تھا۔ انہوں نے بنگلہ دیش میں سلسلہ وار بم دھماکوں کے لئے موردالزام ٹھہرائے جانے والی ایک ممنوعہ شدت پسند تنظیم کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ اسلامی شدت پسند ہیں جن کا تعلق حرکت الجہاد الاسلامی سے ہے۔ اسلامی شدت پسند تنظیمیں ممکنہ طور پر شیخ حسینہ کے سیکولر موقف سے نالاں تھیں۔ ان پر کئی بار حملوں کی کوشش کی گئی، اور سن دوہزار کے بم حملے کی سازش بھی اسی کڑی کا ایک حصہ تھی۔ حرکت الجہاد الاسلامی مسلم اکثریتی ملک بنگلہ دیش میں اسلامی قوانین کے نفاذ کی وکالت کرتی ہے۔ شدت پسندوں نے ایک کالج میں دو بم نصب کئے تھے جہاں شیخ حسینہ کو ایک ریلی سے خطاب کرنا تھا۔ لیکن ان بموں کو وقت پر ناکارہ بنا دیا گیا تھا۔ اسی کے بعد سے بنگلہ دیش کی حکومت نے ایسے شدت پسندوں کا تعاقب اور ان کے خلاف کاروائیاں شروع کیں۔ سیکورٹی فورسز کو اب تک ایسے متشبہ سو سے بھی ذیادہ افراد کو ہلاک کرچکی ہے۔ جبکہ اسی سلسلے میں ایک ہزار سے ذائد افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔ شیخ حسینہ واجد نے سن دوہزار اٹھارہ میں بھی مسلسل تیسری بار انتخابات میں کامیاب ہوئی تھیں اور اس طرح وہ چوتھی بار وزارت عظمی کے عہدے پر فائز ہوئیں، تاہم ملک کی اپوزیشن جماعتیں ان پر انتخابات میں دھاندلی کے الزامات عائد کرتی رہی ہیں۔

 

No comments:

Post a Comment

Thank you for contacting us, we will response ASAP

Pages