Haripur Shemale Rape Case - Haripur Today

Breaking

Tuesday, 30 March 2021

Haripur Shemale Rape Case

 

ہری پور خواجہ سراء جنسی تشدد دوملزمان گرفتار

پولیس اپنے تمام تروسائل بروئے کار لارہی ہے، جلد ہی دیگر ملزمان کو گرفتارکیا جائے گا

ہری پور، خواجہ سراء کے ساتھ ذبردستی جنسی تشدد اور سرکے بال کاٹنے کے واقع میں ملوث دوملزمان تھانہ صدر پولیس ہری پور نے گرفتار کرلئے ہیں، تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز تھانہ صدر کی حدود ڈھاکہ رکھ وہبہ چکہائی میں خواجہ سراء کے ساتھ ذبردستی جنسی ذیادتی اور اُس کے سر کے بال کاٹنے کا واقع رونما ہوا، جس پر تھانہ صدر پولیس نے ملزمان کے خلاف ذیردفعات 34/511/337V/377کے تحت مقدمات درج کرلئے ہیں ڈی پی او ہری پور کاشف ذوالفقار نے نوٹس لیتے ہوئے ڈی ایس پی سرکل صدر سجاد خان، ایس ایچ او تھانہ صدر امتیاز خان اور دیگر تفتیشی افسران کو وقوعہ میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے احکامات جاری کئے، تفتیشی ٹیم نے ملزمان کی گرفتاری کے لئے مختلف مقامات پر کاروائیاں کرتے ہوئے مقدمہ میں دوملزمان نذیراحمد عرف نیجا ولد خوشحال خان سکنہ کاگ اور بلال ملک ولد ظہورسلطان سکنہ اعوان کالونی ہری پور کو گرفتارکرلیا گیا، مقدمہ میں میرٹ پر مبنی تفتیش کا عمل جاری رکھتے ہوئے ملزمان کی گرفتاری کے لئے پولیس اپنے تمام تروسائل بروئے کار لارہی ہے جلدہی دیگر ملزمان کو بھی گرفتارکرلیا جائے گا۔

No comments:

Post a Comment

Thank you for contacting us, we will response ASAP

Pages