تئیس مارچ غلامی کی زنجیروں سے چھٹکارا حاصل کرنے کا دن ہے یونس اعوان - Haripur Today

Breaking

Friday, 26 March 2021

تئیس مارچ غلامی کی زنجیروں سے چھٹکارا حاصل کرنے کا دن ہے یونس اعوان

 


 

تئیس مارچ غلامی کی زنجیروں سے چھٹکارا حاصل کرنے کا دن ہے

افواج پاکستان، قانون نافذ کرنے والے ادارو ں کی قربانیوں کو فراموش نہیں کیا جاسکتا ہے  ؎ محمدیونس اعوان

ہری پور، ہیومن رائٹس پروٹیکشن اینڈ ڈویلپمنٹ کونسل آف پاکستان کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر محمدیونس اعوان نے یوم پاکستان کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ آج ہم بانی پاکستان قائداعظم محمدعلی جناح اور مصور پاکستان علامہ محمداقبال کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں، جنہوں نے مسلمانوں کے لئے ایک الگ وطن حاصل کیا۔ آج کے دن ہم مقبوضہ کشمیر کے بہن بھائیوں سے اظہار یکجہتی کتے ہیں جو غیرانسانی لاک ڈاؤن میں گزشتہ کئی سالوں سے زندگی بسرکررہے ہیں ہم کشمیری بھائیوں کو یقین دلاتے ہیں کہ پاکستانی قوم آپ کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، یوم پاکستان مناتے ہوئے ہمیں اپنی صفوں میں اتحاد، نظم وضبط اور جذبے کی ضرورت ہے تاکہ ہم ہر مشکل آفت کا مقابلہ کرسکیں، تئیس مارچ ہمارء قومی تاریخ کا سنہرا دن ہے جب برصغیر پاک وہند کے مسلمانوں نے ہندو اکثریت ک ظلم وجبر اور غلامی کی زنجیروں سے چھٹکارا حاصل کرنے کے لئے ایک آذاد اور خودمختار مسلم ریاست کے قیام کا فیصلہ کیا۔ آج کے دن ہمیں شاعر مشرق علامہ محمداقبالؒ کے افکار اور بابائے قوم قائداعظم محمدعلی جناح ؒ کے فرمودات کی طرف رجوع کرنے کی ترغیب دیتا ہے، یوم پاکستان بحثیت قوم ہم نے پاکستان کے موجودہ چیلنج کو سمجھتے ہوئے ذمہ داری کا ثبوت دینا ہے۔


No comments:

Post a Comment

Thank you for contacting us, we will response ASAP

Pages