متحدہ عرب امارات میں ایسے شاپنگ بیگ لانچ کردئیے گئے جو جانور بھی کھاسکتے ہیں - Haripur Today

Breaking

Sunday, 28 March 2021

متحدہ عرب امارات میں ایسے شاپنگ بیگ لانچ کردئیے گئے جو جانور بھی کھاسکتے ہیں

 



 

 

متحدہ عرب امارات میں ایسے شاپنگ بیگ لانچ کردئیے گئے جو جانور بھی کھاسکتے ہیں

 متحدہ عرب امارات (محمدعاشق اعوان) دنیا میں سب سے ذیادہ پائیدار سمجھنے جانے والے ایک نئے قسم کے کیرئیر بیگ کو  متحدہ عرب امارات میں لانچ کیا گیا ہے، اس شاپنگ بیگ کو بنانے والی کمپنی کا کہنا ہے کہ بائیو ڈولومر نامی ایک جدید مادے سے تیارکردہ یہ تھیلیاں درحقیقت جانوروں کے کھانے کے لئے بھی محفوظ ہیں۔ کمپنی کا دعوی ہے کہ بائیورڈولومر پچاس فیصد کیلشیم کاربونیٹ اور پچاس فیصد پودوں پر مبنی ہے، یہ مواد نئے شاپنگ بیگ کو پائیدار اور کمپوسٹبل بنا دیتا ہے، مینوفیکچرر کے مطابق ان شاپنگ بیگز کو ساٹھ مرتبہ تک استعمال کیا جاسکتا ہے اور جب ان کی مزید ضرورت نہیں ہو گی تو انہیں پھینک دیا جائے گا۔ تو یہ بیگ چھ یا نوماہ کے اندراندر زمین یا پانی میں ختم ہوجاتے ہیں۔ بائیو ڈولومر بنانے والی کمپنی ہیپی ڈولفن کے بانی ڈیوڈ ہیوز کا کہنا ہے کہ بے احتیاطی سے پھینکے گئے پلاسٹک کا کچرا نگل جانے سے مرنے والی جنگلی حیتات کے بارے میں ہم

 سب پریشان ہیں اور یہی پلاسٹک ہماری فوڈچین میں بھی استعمال ہوتا ہے۔ بائیوڈولومر دنیا کے اعلی ماحولیاتی پیکجنگ سائنسدانوں میں سے ایک اور ٹیٹرا پیک تیار کرنے والے آدمی آکے روزن نے تیار کیا ہے۔ روزن نے بائیوڈولومر کی تیاری کی وضاحت کرتے ہوئے بتایا کہ ہم نے قدرت کی طرف سے کی جانے والی پرفیکٹ پیکجنگ کی کاپی کی ہے، جیساکہ اندا نوے فیصد کیلشیم کاربونیٹ اور دس فیصد پروٹین سے مل کربنا ہے ہم قدرت سے یہ اشیاء مستعمار لیتے ہیں اور پھر اسی کو واپس لوٹا دیتے ہیں۔

انہو ں نے مزید بتایا کہ بائیوڈولومر بیگز کو جانور اور سمندری حیات آسانی سے کھا سکتے ہیں، کیونکہ یہ پودوں اور چالک سے تیارکردہ ہے اور یہ ماحولیاتی درجہ حرارت پر تحلیل ہوجاتا ہے۔ اس بیگ کو تیار کرنے والی کمپنی متحدہ عرب امارات میں موجود بڑی سپر مارکیٹوں میں تقسیم کی تیاری کررہی ہے، اور دیگر صنعتوں کے ساتھ بھی رابطے میں تاکہ وہ بھی پلاسٹک کے استعمال کو کم کرنے میں ان کی مدد کریں۔

 

No comments:

Post a Comment

Thank you for contacting us, we will response ASAP

Pages