چوہدری اختر کا بلدیاتی انتخابات میں حصہ لینے کا حتمی فیصلہ
ہری پور (آن لائن) ہری پور کی نواحی یونین کونسل سرائے صالح سے چوہدری اختر گجر نے بلدیاتی انتخابات میں حصہ لینے کا باقاعدہ اعلان کردیا۔ دوستوں، عزیزوں کے اصرار پر بلدیات کے الیکشن میں بھرپو حصہ لوں گا، تفصیلات کے مطابق ہری پور کی نواحی یونین کونسل سرائے صالح کی ممتاز سیاسی و سماجی شخصیت چوہدری اختر گجر نے اپنے آن لائن بیان میں بتایا کہ میں ایک عام سا آدمی ہوں، اور عام لوگوں اور غریبوں کا خدمتگار ہوں، اور یہی خدمت کا جذبہ اور دوست احباب کا اصرار مجھے سیاست میں لایا ہے اور میں نے اپنے علاقے کی محرومیوں اور ایوان بالا میں سنوائی نہ ہونے کی وجہ سے باقاعدہ طور پر الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔ آج کے اس مشکل ترین دور میں یہ ضروری تھا کہ کسی ایسے طبقہ کا فرد جو عقائد اور نظریات کے ساتھ غریبوں کی آواز بنے، جو اندھیروں کو مٹاکرروشنیاں لائے، اور اندھیروں میں روشن منزل دکھانے کے ساتھ ساتھ مفادپرست عناصر کے سامنے سیسہ پلائی دیوار بن جائے، میں اس سے پہلے بھی مسلسل اہل علاقہ کے مسائل کو حل کرنے کے لئے جدوجہد کرتا رہا ہوں، غریب کے حقوق کا دفاع کرنا میرا مشن ہے میں اہل علاقہ کے ہر فرد سے اپیل کرتا ہوں کہ اپنے اپنے حصے کا کردار ادا کریں اور ہمارا ساتھ دیں۔ تاکہ یہ مشن پروان چڑھ سکے، چوہدری اخترگجر کا مزید کہنا تھا کہ میں آج اعلان کرتا ہوں کہ اسے میری الیکشن مہم کا حصہ سمجھا جائے، انہوں نے دوست احباب اور اپنے چاہنے والوں سے گزارش کی ہے کہ وہ ابھی سے تیاریاں شروع کردیں، اللہ نے چاہا تو جیت ہماری ہوگی اور میں ہرجگہ پر آپ کی نمائندگی کا حق اداکروں گا۔
No comments:
Post a Comment
Thank you for contacting us, we will response ASAP