مفتی عبدالقوی کو گھر میں نظربند کردیا گیا
ملتان کے مفتی عبدالقوی عرف ملتانی کو معروف ٹک ٹاکر حریم شاہ جن کا تعلق مانسہرہ سے ہے کے ساتھ مختلف قسم کے تنازعات کے بعد مفتی صاحب کو گھر والوں نے گھر میں نظربند کردیا۔ مفتی عبدالقوی کے ذاتی معالج حافظ عبدالکبیر نے کہا ہے کہ ہماری پوری کوشش ہے کہ مفتی عبدالقوی ملتانی کو عوامی اجتماعات اور مقامات سے دور رکھا جائے کیونکہ ان کی منفی سوچ ان کے کنٹرول سے نکل چکی ہے اسی سلسلے کو مدنظر رکھتے ہوئے مفتی عبدالقوی ملتانی کے چچا عبدالواحدندیم نے ملتان میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارا خاندان عزت والا خاندان ہے جس ہزاروں لوگوں کو دین کی تعلیم سے مالا مال کیا ہے لیکن مفتی عبدالقوی ملتانی نے خاندان کی عزت کو بہت ہی ذیادہ نقصان پہنچایا ہے۔ جس سے وجہ سے ہمارا خاندان غمگین ہے، انہوں نے کہا ہے کہ مفتی عبدالقوی ملتانی سے ہم مفتی کا لقب واپس لے رہے ہیں۔ اس لئے آج سے مفتی عبدالقوی ملتانی کو مفتی نہ کہا جائے۔دوسری طرف ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ نے کہا ہے کہ اس نے مفتی عبدالقوی کو دھپڑ مارنے والی ویڈیو باقاعدہ منصوبہ بندی سے بنائی تھی۔ تاہم مفتی عبدالقوی کو میں نے نہیں میری کزن نے دھپڑمارا تھا۔ مفتی عبدالقوی ملتانی کو دھپڑ مارنے والی لڑکی میری کزن عائشہ شاہ ہے۔ عائشہ شاہ سافٹ وئیر انجینیئر ہے اور مفتی عبدالقوی سے اس کی یہ پہلی ملاقات تھی تاہم عبدالقوی نے غلط بات اس لئے عائشہ نے اس کو دھپڑ مارا، حریم شاہ سے سوال کیا گیا کہ آپ نے مارپیٹ کرنے اور ان کو ایکسپوز کرنے کے لئے مفتی عبدالقوی ملتانی کو بلایا تھا اور آپ نے مفتی صاحب کوٹارگٹ کیوں کیا؟ اس کے جواب میں حریم شاہ نے کہا کہ میں نے ٹارگٹ کیا کیونکہ اس بار عبدالقوی میرا ٹارگٹ تھے مگر یہ عمل ان کی والدہ کو پسند نہیں آیا۔ اس کی وجہ سے میری والدہ نے مجھے ڈانٹااور کہا کہ بس اب یہ رہتا تھا یہ بھی کرلیا۔
No comments:
Post a Comment
Thank you for contacting us, we will response ASAP