ہری پور گاندھیاں شاہ زیب قتل کیس کا سراغ مل گیا
ہری پور گاندھیاں دھنی محلہ قتل کیس، مقتول شاہ زیب کے قاتلوں کا سراغ مل گیا، ملزمان کا تعلق مذکورہ علاقہ سے ہی ہونے کا امکان ہے، آئندہ چند دنوں میں ابتدائی تفتیش مکمل ہونے کی توقع، عوامی سماجی حلقوں کا پولیس سے بغیر کسی سیاسی دباؤ کے اس سفاکانہ ملزمان کو سامنے لانے کا مطالبہ، تفصیلات کے مطابق دو روز قبل تھانہ سرائے صالح کی حدود میں واقع موضع گاندھیاں کے محلہ دکھنی کے رہائشی فرسٹ ائیر کے طالب علم شاہ زیب کو نامعلوم سفاک قاتلوں نے انتہائی سفاکی سے قتل کرکے اس کی نعش مٹی میں دفنا دی تھی، جسے بعدازاں مقامی لوگوں اور پولیس نے ڈھونڈ نکالا۔ جبکہ پولیس نے واقعہ کی FIRدرج کرکے اس کی تفتیش شروع کردی، اس ضمن میں ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ پولیس نے مذکورہ کیس میں متعدد مشکوک افراد کو حراست میں لے رکھا ہے اور ان سے تفیش کی جارہی ہے اور اس دوران مبینہ طور پر اس کیس کا ایک انتہائی اہم کردار مل گیا ہے جس سے اس کیس کو ٹریس کرنے میں کافی مدد ملنے کی توقع کی جارہی ہے، ذرائع کے مطابق مذکورہ واقعہ میں ایک سے ذائد ملزمان کے ملوث ہونے کا شبہ ظاہر کیا جارہا ہے،جن کا تعلق اسی علاقے سے ہے اس حوالے سے آئندہ چند روز میں انتہائی اہم انکشافات کی توقع ہے، دوسری جانب مقامی لوگوں اور عوامی وسماجی حلقوں نے ڈی پی او ہر ی پور سے مطالبہ کیا ہے کہ کیس کی تفتیش مکمل طور پر میرٹ پر کی جائے اور اس ضمن میں کسی قسم کی سیاسی دباؤ یا سفارش کو تسلیم نہ کیا جائے تاکہ اس سفاکانہ قتل میں ملوث ملزمان کو کیفرکردار تک پہنچایاجاسکے۔
No comments:
Post a Comment
Thank you for contacting us, we will response ASAP