اندھے قتل کا سراغ شاہ زیب کے قاتل گرفتار - Haripur Today

Breaking

Saturday 23 January 2021

اندھے قتل کا سراغ شاہ زیب کے قاتل گرفتار

 


 ہری پور گاندھیاں شاہ زیب قتل کیس کی مزید تفصیلات پڑھنے کے لئے یہاں پر کلک کریں

 

اندھے قتل کا سراغ شاہ زیب کے قاتل گرفتار

ہری پور کی حدود سرائے صالح کے نواحی علاقے گاندھیاں میں بیدردی سے قتل ہونے والے نوجوان شاہ زیب کے قتل میں ملوث ایک ملزم گرفتار، پولیس نے عدالت سے ریمانڈ لے کر تفتیش شروع کردی، دیگر ملزمان کی گرفتاری پولیس کوشاں، تفصیلات کے مطابق چند روز قبل گاندھیاں میں نوجوان شاہ زیب کو تیز دھار آلے سے ذبح کرکے نعش گڑھے میں دبا دی گئی تھی جو دو دن بعد پولیس اور مقامی لوگوں نے ڈھونڈ نکالی تھی اور پولیس نے نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا تھا۔ دوران تفتیش ایک ملزم حسن ولد ارشد سکنہ گاندھیاں کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کیا گیا جہاں سے دو روزہ جسمانی ریمانڈ لے کر تفتیش شروع کردی گئی جبکہ کیس میں مزید پانچ سے چھ ملزمان کے ملوث ہونے کا پتہ چلا ہے۔ ہری پور پولیس تندہی سے مصروف تفتیش ہے شاہ زیب کو انتہائی بے دردی سے قتل کیا گیا تھا اور مذکورہ نوجوان کی نعش گردن کاٹ کر گڑھے میں دفن کردیا گیا پولیس نے اندھے قتل کا سراغ لگا لیا۔

 

No comments:

Post a Comment

Thank you for contacting us, we will response ASAP

Pages