چوہدری یوسف خدمت آرگنائزیشن کے زیراہتمام محفل حمد ونعت رسول ﷺ کا انعقاد - Haripur Today

Breaking

Monday 4 January 2021

چوہدری یوسف خدمت آرگنائزیشن کے زیراہتمام محفل حمد ونعت رسول ﷺ کا انعقاد

 

 


 

چوہدری یوسف خدمت آرگنائزیشن کے زیراہتمام محفل حمد ونعت رسول کا انعقاد

ہری پور کے نواحی علاقہ سرائے صالح میں چوہدری محمدیوسف خدمت آرگنائزیشن کے زیراہتمام محفل حمدونعت کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں مذہبی جماعتوں کے رہنماؤں، روحانی شخصیات اور مقامی علماء کرام نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ چوہدری محمد یوسف خدمت آرگنائزیشن ایک سماجی تنظیم ہے جوکہ عرصہ دراز سے مختلف سماجی سرگرمیوں میں مصروف عمل ہے۔ اس موقع پر چوہدری محمدیوسف خدمت آرگنائزیشن کے روح رواں چوہدری اختر گجرکا کہنا تھا کہ یہ سب دوستوں اور کرم نوازوں کے ساتھ ساتھ اللہ پاک کا خصوصی کرم ہے کہ ہم مختلف قسم کی سماجی سرگرمیوں میں حصہ لیتے ہیں اور اس کے ساتھ ساتھ بہت سے مخلص دوستوں،استاد محترم قاری احتشام الحق صاحب اور محترم حافظ عتیق صاحب کی محنت اور دلچسپی کے ساتھ ساتھ دوست احباب کی محنت، لگن اور بھرپور شرکت نے اس بابرکت محفل کو چارچاند لگا دئیے۔ اہل علاقہ کی غیور عوام کا خلوص اپنی مثال آپ ہے۔ اور تمام دوست احباب مبارکباد کے مستحق ہیں۔

 

No comments:

Post a Comment

Thank you for contacting us, we will response ASAP

Pages