ماڈل انعم ملک کی تمام مداحوں سے اپیل - Haripur Today

Sunday, 10 January 2021

demo-image

ماڈل انعم ملک کی تمام مداحوں سے اپیل

Model+Inam+Malik1
 
Model+Inam+Malik


انعم ملک نے ماڈلنگ چھوڑ دی، تمام مداحوں سے اپیل

 تمام میڈیا ہاؤسز سے اپیل کی ہے کہ میری تصاویر تمام جگہوں سے ہٹا دیں

انعم ملک نے میڈیا ہاؤسز اور تمام بلاگرز سے درخواست کی ہے کہ وہ ان کی ماڈلنگ کی تصاویر شئیر کرنا بند کردیں کیونکہ انہوں نے ماڈلنگ سے توبہ کرلی ہے اور مذہب کی طرف لگاؤ ہوگیا ہے۔ انہوں نے انسٹاگرام پر اپنی ایک پوسٹ میں کہا ہے کہ میری تمام میڈیا ہاؤسز اور بلاگرز سے درخواست ہے کہ وہ میری تصاویر لگانا چھوڑ دیں اور جس جگہ پر بھی میری تصاویر لگائی ہوئی ان کو وہاں سے ہٹا دیا جائے کیونکہ میں الحمداللہ ماڈلنگ سے توبہ کرلی ہے اور مذہب کی جانب لگاؤ ہوگیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کون بہتر ہے اور کون بہتر دکھتا ہے، سیدھے راستے پر رہنے کے سوا اور کسی راستے پر کامیابی ممکن نہیں ہے۔ سابقہ ماڈل نے زرا عابد والی تصاویر کے علاوہ اپنی تمام تصاویر کوسوشل میڈیا سے ہٹا دیا ہے۔ زارا عابد مرحومہ ماڈل انعم ملک کی بہترین دوست تھیں اور وہ ۲۲ مئی ۰۲۰۲ کو پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائن کی فلائٹ جو کراچی میں فنی خرابی کی وجہ سے گر کر تباہ ہوئی تھی اس میں سوار تھیں جس کی وجہ سے وہ جاں بحق ہوگئی تھیں۔

 

No comments:

Post a Comment

Thank you for contacting us, we will response ASAP

Pages